پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی جاری ہے : مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ

امت شاہ نے منگل کو ہریانہ کے گروگرام کے مانیسر میں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی)کے 35ویں یوم تاسیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی سب سے بڑی لعنت ہے اور ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے۔

Oct 15, 2019 01:31 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 01:31 PM IST
پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی جاری ہے : مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ

امت شاہ: فائل فوٹو۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے منگل کوکہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹولرینس‘ کی پالیسی پر قائم ہے اور اسی کے تحت اب اس کے خلاف فیصلہ کن لڑائی جاری ہے۔امت شاہ نے منگل کو ہریانہ کے گروگرام کے مانیسر میں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی)کے 35ویں یوم تاسیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی سب سے بڑی لعنت ہے اور ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سے لمبے وقت سے اس کے خاتمے کےلئے لڑائی لڑرہا ہے۔حکومت دہشت گردی کے خاتمے کےلئے زیروٹولرینس کی پالیسی پر قائم ہے اور اس سے نمٹنے کےلئے وہ کوئی کثر نہیں چھوڑے گی۔

پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان لمبے وقت سے پاکستان حمایت یافتہ دہشت گردی سے سے متاثررہا ہے۔اب حکومت نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹا کروہاں ہمیشہ کے لئے امن قائم کرنے کی سمت میں بڑاقدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایس جی اوردیگرسکیورٹی دستے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑرہے ہیں۔امت شاہ نے کہاکہ این ایس جی کے کمانڈو کی بہادری اور ہمت کے کارنامے دیکھ کر انہیں یقین ہے کہ فیصلہ کن لڑائی میں ملک کی جیت ہوگی۔  

Loading...

امت شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کی حیثیت سے وہ لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ این ایس جی کے ناقابل شکست مہارت کی وجہ سے ملک کی اندرونی سکیورٹی پر کوئی آنچ نہیں آئےگی کیونکہ ہمارے جانباز کمانڈو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلئے پوری طرح قابل ہیں۔امت شاہ نے قابل ذکر خدمات انجام دینےولاے بہادر جوانوں اور افسروں کو تمغوں سے نوازا اور دستے کے شہید جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر این ایس جی کے کمانڈو نے مختلف ہنگامی حالات میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ این ایس جی ڈائریکٹر جنرل ایس ایس دیشوال نے امت شاہ کو تحفہ میں یادگاری نشان دیا۔

Loading...