اپنا ضلع منتخب کریں۔

    میدان پر بھڑی دو ٹیمیں ، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دوڑا دوڑا کر پیٹا ، دیکھیں ویڈیو

     تنازع اس وقت شروع ہوا جب دونوں ٹیمیں تین تین سے برابری پر تھیں اور گیند پنجاب پولیس کے سرکل میں پی این بی کے پاس تھی ۔

    تنازع اس وقت شروع ہوا جب دونوں ٹیمیں تین تین سے برابری پر تھیں اور گیند پنجاب پولیس کے سرکل میں پی این بی کے پاس تھی ۔

    تنازع اس وقت شروع ہوا جب دونوں ٹیمیں تین تین سے برابری پر تھیں اور گیند پنجاب پولیس کے سرکل میں پی این بی کے پاس تھی ۔

    • Share this:
      کئی مرتبہ کھلاڑی میدان پر اتنے مشتعل ہوجاتے ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان نوک جھونک تک ہوجاتی ہے اور کئی مرتبہ ہاتھا پائی تک نوبت پہنچ جاتی ہے ۔ حالانکہ کھلاڑیوں کا یہ رویہ کھیل جذبات کے پوری طرح برعکس ہے ۔ لیکن کئی مرتبہ میدان پر ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی ایک میچ کے دوران ایسا ہی ایک واقعہ پیش آگیا ، جس نے کھیل کو شرمسار کردیا ۔

      پنجاب پولیس ہاکی ٹیم اور پنجاب نیشنل بینک ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلے گئے نہرو کپ کے فائنل مییچ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کھیل کے دوران پہلے تو میدان پر ہی متصادم ہوگئے اور پھر لڑتے لڑتے میدان کے باہر پہنچ گئے ، جس کے بعد آرگنائزروں نے دونوں ٹیموں پر پابندی عائد کردی ۔

      کھلاڑیوں نے اپنی ہاکی اسٹکس کا بھی جم کر استعمال کیا ۔ میدان کے باہر کھڑے کچھ آفیشیلز نے تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کی ، لیکن وہ بھی ناکام رہ گئے ۔ ہاکی انڈیا نے آرگنائزروں سے اس پورے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔


      ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کھیل جذبات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ٹیم اور کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔ کچھ مداحوں نے کھیل کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو کی توجہ بھی اس جانب مبذول کراتے ہوئے ان کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

      nehru cup nehru

      بتادیں کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب دونوں ٹیمیں تین تین سے برابری پر تھیں اور گیند پنجاب پولیس کے سرکل میں پی این بی کے پاس تھی ۔ کھلاڑیوں نے میدان پر ہی ایک دوسرے پر گھونسے برسائے اور ہاکی اسٹکس سے بھی مار پیٹ کی ۔ تنازع کی وجہ سے کھیل تھوڑی دیر کیلئے رکا اور پھر بعد میں دونوں ٹیموں کے آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ شروع ہوا ۔ دونوں ہی ٹیموں کے تین تین کھلاڑیوں کو لال کارڈ دکھایا گیا ۔ علاوہ ازیں پنجاب پولیس کی ٹیم کے منیجر کو بھی کھلاڑیوں کو اکسانے کیلئے لال کارڈ دکھایا گیا ۔ پی این بی نے آخر میں یہ میچ چھ تین سے اپنے نام کرلیا ۔
      First published: