ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Second outbreak of COVID-19:علامات، خطرات اور روک تھام

کوئی بھی جو COVID-19 کی علامت یا علامات رکھتا ہے ، وہ ٹیسٹ گھر میں یا COVID جانچ کی مراکز میں سے کسی میں بھی کرایا جاسکتا ہے۔ اگر مثبت ہونے کی نشاندہی کی جائے تو ، فرد کو پہلے اپنے علاقے اور اسپتال میں موجود COVID-19 ہیلپ لائن سے رجو ع ہونا چاہیے کیونکہ بستروں کی دستیابی کی بنیاد پر انتظامیہ کے ساتھ کورڈینشن میں بستروں کی الاٹمنٹ اور داخلے کیے جاتے ہیں۔

  • Share this:

از: ڈاکٹر مکیش موہود اور ڈاکٹر شیلیش واگلے۔ این جی او پارٹنر یونائیٹڈ وے ممبئی

کورونا وباء کی دوسری لہر کے مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد میں روزانہ مسلسل اضافہ کی وجہ سے ملک بھر میں سبھی تشویش کا شکار ہے۔ شہریوں میں خوف و ہراس دیکھا جارہاہے اور بہت سی ریاستوں میں کورونا وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور منتقلی کا سلسلہ توڑنے کے لئے ریاستی حکومومتوں کو مختلف پابندیاں عائد کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

22 اپریل 2021 تک ، ہندوستان میں کورونا کے 3،15،735 نئے مثبت معاملے (COVID-19 کے 22،84،411 ایکٹیو معاملے) ریکارڈ ہوئے جن میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے۔ تشویشناک بات یہ کہ ماہرین کا COVID-19 کی یہ قسم کے بارے میں یہ دعویٰ بھی خطرناک اور متعدی ہے۔ اگرچہ ماہرین اور وائرولوجسٹوں کی جانب کووڈ کے نئے اقسام کا جائزہ لیکر اس تجزیہ اور تحقیق کرنے میں مصروف ہے لیکن اس کی علامتوں اور خطرات کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ ہم ،اپنے آپ کو بچائیں اور اس کے پھیلاؤ کو روکیں۔ 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد اور ایسے افراد جو پہلے سے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان میں سنگین بیماریاں پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ تاہم ، کوئی بھی کوویڈ ۔19 سے متاثر ہوکر شدید بیمار یا پھر فوت بھی ہوسکتے ہیں ۔

Sanjeevani - A Shot Of Life : نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے شروع کی کورونا ویکسینیشن کو لے کر بیداری مہم
Sanjeevani - A Shot Of Life : نیٹ ورک 18 اور فیڈرل بینک نے شروع کی کورونا ویکسینیشن کو لے کر بیداری مہم

کوویڈ ۔19 کی سب سے عام علامات بخار ، خشک کھانسی اور تھکاوٹ ہیں۔ لیکن دیگر علامات جن کا تجربہ مریضوں کو ہوتا ہے وہ سانس کی لینے میں تکلیف ، ذائقہ یا بو کی کمی ، سینے میں درد ، ناک کا بند ، آنکھو ں میں جلن یا درد، گلے کی سوزش ، سر درد ، پٹھوں یا جوڑوں کا درد ، جلد کی خارش ، متلی یا الٹی ، اسہال ، سردی لگنے یا چکر آنا بھی شامل ہے۔ ایسی علامات ظاہر ہونے والے افراد کو فوری طور پر جانچ کروانی چاہئے اور بروقت طبی امداد حاصل کرنا چاہئے۔ نامعلوم شناخت والے معاملات یعنی متاثرہ افراد ، جن میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ہے وہ ایک اہم تشویش ہے کیونکہ وہ نادانستہ طور پر دوسروں میں بھی انفیکشن سے متاثر کرسکتے ہیں۔

حکومت اور شعبہ صحت کے ماہرین کوویڈ کو لیکر بنائے گئے قواعد اور گائیدلائنس پر جیسے جسمانی دوری ، ماسک پہننا ، کمروں کو اچھی طرح سے ہوا بخوبی رکھنا ، بھیڑ سے بچنا یا دوسروں سے قریبی رابطے اور اچھی حفظان صحت کو برقرار رکھنے جیسے پیغامات مستقل طور پر بھیج رہے ہیں۔ اچھی حفظان صحت میں ہاتھوں کی مالش ، ہاتھ دھونے یا صابن اور پانی سے اپنے ہاتھوں کو صاف کرنا ، آنکھیں ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کرنا ، کھانسی یا چھینکنے اور بار بار چھونے والی سطحوں کی صفائی / جراثیم کشی کے دوران اپنے منہ اور ناک کو اپنی مڑی ہوئی کہنی یا ٹشو سے ڈھکنا شامل ہے۔ اگر آپ کے پاس COVID-19 کی کوئی اشارہ یا علامت ہیں یا آپ کوویڈ 19 مثبت شخص سے قریبی رابطے میں آگئے تو اس کی جانچ بھی ضروری ہے۔

اس وقت ، کووڈ کی جانچ کے لیےسرکاری مراکز پر مفت آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹ سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ نجی لیبزفیس لیکر آپ کے گھر سے نمونہ اکٹھا کرکے ٹیسٹ کرتے ہیں۔ روزانہ کئے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ، مؤثر انداز میں مثبت کیسوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ کبھی بھی ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے میں تاخیر ہوتی ہے۔ لہذا ، کسی شخص کو ، کوویڈ کی علامات کا سامنا ہے تو ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک گھر میں خود کو الگ تھلگ رکھنا چاہئے۔ ابتدائی جانچ ، بروقت علاج ، CoVID پروٹول کال پر عمل اور ویکسی نیشن اموات اور تیزی سے پھیلاؤ کو روکے گی۔

کوئی بھی جو COVID-19 کی علامت یا علامات رکھتا ہے ، وہ ٹیسٹ گھر میں یا COVID جانچ کی مراکز میں سے کسی میں بھی کرایا جاسکتا ہے۔ اگر مثبت ہونے کی نشاندہی کی جائے تو ، فرد کو پہلے اپنے علاقے اور اسپتال میں موجود COVID-19 ہیلپ لائن سے رجو ع ہونا چاہیے کیونکہ بستروں کی دستیابی کی بنیاد پر انتظامیہ کے ساتھ کورڈینشن میں بستروں کی الاٹمنٹ اور داخلے کیے جاتے ہیں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 23, 2021 10:49 PM IST