ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دیہی ہندوستان میں دوسری لہر کا قہر خطرناک! چوگنے ہوئے موت اور انفیکشن کے اعداد و شمار

Second Wave of Coronavirus: ایک رپورٹ کے مطابق بیک ورڈ ریجن گرانٹ فنڈ یعن بی آر جی ایف کے تحت آنے والے اضلاع میں سے 243 کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ یہاں پانچ مئی کو 39.16 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں ۔ اس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں صحت انتظامات بھی کافی متاثر ہوئے ہیں ۔

  • Share this:
دیہی ہندوستان میں دوسری لہر کا قہر خطرناک! چوگنے ہوئے موت اور انفیکشن کے اعداد و شمار
دیہی ہندوستان میں دوسری لہر کا قہر خطرناک! چوگنے ہوئے موت اور انفیکشن کے اعداد و شمار ۔ تصویر : AP

نئی دہلی : کورونا وائرس کا قہر پورے ملک میں جاری ہے ۔ لیکن دوسری لہر کی دستک کے بعد دیہی اور پسماندہ علاقوں میں حالات زیادہ خراب ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ سال ستمبر میں پہلی لہر سے موازنہ کیا جائے تو ان علاقوں میں انفیکشن کے معاملات میں چار گنا کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہی حالات موت کے معاملہ میں بھی ہے ۔ ایکسپرٹس مسلسل دوسری لہر کے شباب پر آنے کی بات کررہے ہیں ، لیکن ایسا ہونا بھی ابھی باقی ہے ۔


دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بیک ورڈ ریجن گرانٹ فنڈ یعن بی آر جی ایف کے تحت آنے والے اضلاع میں سے 243 کا ڈیٹا بتاتا ہے کہ یہاں پانچ مئی کو 39.16  لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں ۔ اس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں صحت انتظامات بھی کافی متاثر ہوئے ہیں ۔


رپورٹ کے مطابق ان اضلاع میں موت کی تعداد میں اضافہ کی بھی شاید یہی وجہ رہی ہے ۔ پانچ مئی کو 243 اضلاع کو ملا کر اموات کی تعداد 36 ہزار 523 درج کی گئی تھی ۔ پہلی لہر میں موصولہ اعداد و شمار سے یہ تعداد تقریبا چار گنا زیادہ ہے ۔ 16 ستمبر 2020 تک ان اضلاع میں کل نو ہزار 555 اموات ہوئی تھیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ بی آر جی ایف میں درج 272 اضلاع میں سے تقریبا 54 فیصدی اضلاع صرف پانچ ریاستوں میں ہیں ۔


تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز

ادھر ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وہیں 24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7 مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے تھے ۔

وہیں ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 18 ہزار 609 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 4187 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر81.90 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 08, 2021 02:01 PM IST