ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: باندی پورہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے ندی سےبر آمد کی دو دہشت گردوں کی لاش

پولیس افسر کے مطابق، ہفتہ کو وارنو کپواڑہ کے ڈانا بیہک ہیملی ٹاپ کے جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر پاکر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا تھا۔ تلاشی مہم کے دوران تصادم ہوا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: باندی پورہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے ندی سےبر آمد کی دو دہشت گردوں کی لاش
جموں وکشمیر: باندی پورہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے ندی سےبر آمد کی دو دہشت گردوں کی لاش

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کے باندی پورہ (Bandipura) ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں نے ایک ندی سے دو مقامی دہشت گردوں کی لاش برآمد کی ہیں۔ یہ دہشت گرد ایل او سی پار کرنے کی کوششوں کے دوران ندی میں ڈوب گئے۔ پولیس کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کو شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں پولیس اہلکاروں اور فوج کے جوانوں نے کشن گنگا ندی سے دو لاش اور گولہ بارود برآمد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں لاش میڈیکل اور قانونی عمل کے لئے گریز اسپتال لے جائی گئی۔


دہشت گردوں کے پاس سے کئی ہتھیار برآمد


افسر نے کہا کہ چار اے کے 47 میگزین، 115 اے کے 47 راونڈ، 17 پستول-9 ایم ایم راونڈ، ایک ہتھگولہ، ایک وائرلیس سیٹ، چار کلائی گھڑیاں، ایک پاوچ، ایک جیکیٹ، ایک میٹرکس شیٹ سمیت دیگر اشیا برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ برادم دستاویزوں سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سے ایک کا نام سمیر احمد ڈار تھا اور وہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ڈوگری پورہ کا رہنے والا تھا۔


2018 سے لاپتہ تھا شخص

افسران کہا، ’پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ مئی، 2018 سے لاپتہ تھا اور وہ ایل او سی پار کرنے کے بعد ممنوعہ دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے جڑ گیا تھا۔ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کی جارہی ہے۔ اہل خانہ کو شناخت کے لئے بلایا گیا ہے’۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ دونوں مقامی دہشت گرد تھے اور سرحد پار سرگرم تھے۔ افسر نے کہا، ’واپس اس پار جانے کی کوشش میں دونوں ندی میں تیرنے کے دوران ڈوب کر مرگئے’۔ انہوں نے بتایا کہ اس متعلق معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور جانچ چل رہی ہے۔ اس درمیان، کپواڑہ ضلع میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئی ایک تصادم کے مقام سے سیکورٹی اہلکاروں نے ایم -4 رائفل برآمد کی ہے۔ پولیس افسر کے مطابق، ہفتہ کو وارنو کپواڑہ کے ڈانا بیہک ہیملی ٹاپ کے جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خبر پاکر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا تھا۔ تلاشی مہم کے دوران تصادم ہوا۔ وہاں سے ایک ایم -4 رائفل سمیت دیگر اشیا ملی ہے۔ تلاشی مہم جاری ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 06, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading