ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: اننت ناگ میں حفاظتی فورسز نے دو ملیٹینٹوں کو مار گرایا، انکاؤنٹر سے قبل ملیٹینٹوں نے خود سپردگی کی پیشکش کو ٹھکرایا

تفصیلات کے مطابق فورسز نے صبح سویرے کاژپورہ میں ملیٹینٹوں کی موجودگی کی ایک اطلاع کی بنا پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا، جس کے بعد ایک رہائشی گھر میں موجود دو ملیٹینٹوں کا سراغ لگایا گیا۔ اس دوران فورسز نے گھر میں پناہ لئے ملیٹنٹوں کو خود سپردگی کی پیشکش کی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: اننت ناگ میں حفاظتی فورسز نے دو ملیٹینٹوں کو مار گرایا، انکاؤنٹر سے قبل ملیٹینٹوں نے خود سپردگی کی پیشکش کو ٹھکرایا
جموں وکشمیر: اننت ناگ میں حفاظتی فورسز نے دو ملیٹینٹوں کو مار گرایا

اننت ناگ: جنوبی کشمیر میں فورسز اور ملیٹینٹوں کے مابین تصادم آرائیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے تازہ مشترکہ آپریشن کے دوران اننت ناگ ضلع کے کاژپورہ زڈورہ علاقے میں مزید دو ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورسز نے صبح سویرے کاژپورہ میں ملیٹینٹوں کی موجودگی کی ایک اطلاع کی بنا پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا، جس کے بعد ایک رہائشی گھر میں موجود دو ملیٹینٹوں کا سراغ لگایا گیا۔


اس دوران فورسز نے گھر میں پناہ لئے ملیٹنٹوں کو خود سپردگی کی پیشکش کی۔ تاہم ذرائع کے مطابق ملیٹینٹوں نے خود سپردگی کی، اس پیشکش کو ٹھکرایا اور فورسز پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد دونوں اطراف گولیوں کا تبادلہ جاری رہا اور ایک مختصر سی جھڑپ کے بعد دونوں ملیٹینٹوں کو فورسز نے مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق ملیٹینٹ اپنی پناہ گاہ سے فائرنگ کرتے ہوئے باہر آئے اور مکان کے صحن میں فورسز کی گولیوں کا شکار بنے۔


دوسری جانب پولیس نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دونوں مہلوک ملیٹینٹوں کی شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا۔ تاہم فوج نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ان دونوں ملیٹینٹوں کا تعلق حزب المجاہدین کے ساتھ بتایا ہے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق دونوں ملیٹینٹوں کا تعلق ضلع کولگام سے ہو سکتا ہے اور دونوں نے حال ہی میں ملیٹینٹ صفحوں میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ دونوں ہلاک شدگان ملیٹینٹوں کے قبضے سے دو پستول اور کچھ گولی بارود بھی فوج نے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


سیکورٹی فورسز نے صبح سویرے کاژپورہ میں ملیٹینٹوں کی موجودگی کی ایک اطلاع کی بنا پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا۔ علامتی تصویر
سیکورٹی فورسز نے صبح سویرے کاژپورہ میں ملیٹینٹوں کی موجودگی کی ایک اطلاع کی بنا پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا۔ علامتی تصویر


پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں پولیس نے لوگوں کو انکاؤنٹر کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے اور اس حوالے سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حزب المجاہدین کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے ملیٹینٹ مخالف آپریشنز میں کافی شدت لائی ہے اور حالیہ دنوں میں کئی اعلیٰ کمانڈروں سمیت درجنوں ملیٹینٹوں کو فورسز نے مختلف آپریشنز کے دوران ہلاک کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ چند دنوں میں حزب المجاہدین کے کچھ کمانڈروں سمیت ایک درجن سے زاید حزب ملیٹینٹوں کو فورسز نے ہلاک کیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں ملیٹینسی کا گراف کم کرنے کی غرض سے اس طرح کے آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ جبکہ حالیہ کامیاب ترین آپریشنز کے دوران ملیٹینسی کا گڑھ تصور کئے جانے والے جنوبی کشمیر میں سرگرم ملیٹینوں کی تعداد میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کامیاب آپریشنز کے سبب جنوبی کشمیر میں ملیٹنٹوں کی بھرتی کے حوالے سے ریکروٹمنٹ ماڈیول میں بھی کافی کمیاں رونما ہوئی ہیں۔
First published: Jun 13, 2020 04:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading