ہوم » نیوز » وطن نامہ

ان مشہور شخصیات کی تحریک دینے والی کہانیاں دیکھیں جنہوں نے اپنے خوابوں کے گھر کی تعمیر میں اپنے دل نچوڑ کر رکھ دیا ہے

Asian Paints نے اپنے ’Where The Heart Is‘ شو کے سیزن 4 کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دھماکہ کر دیا ہے، جس میں مشہور شخصیات کے گھروں کو ایسے نمایاں کیا گیا ہے، جیسے پہلے کبھی نہیں کیا گیا ۔

  • Share this:
ان مشہور شخصیات کی تحریک دینے والی کہانیاں دیکھیں جنہوں نے اپنے خوابوں کے گھر کی تعمیر میں اپنے دل نچوڑ کر رکھ دیا ہے
Asian Paints نے اپنے ’Where The Heart Is‘ شو کے سیزن 4 کے ساتھ ایک مرتبہ پھر دھماکہ کر دیا ہے، جس میں مشہور شخصیات کے گھروں کو ایسے نمایاں کیا گیا ہے، جیسے پہلے کبھی نہیں کیا گیا ۔

خوبصورت گھروں کو دیکھنے کے حوالے سے کچھ تو ایسی بات ہے جو ہمیں آگے بڑھ کر اپنے اطراف میں بھی تبدیلی لانے کی تحریک دے سکتی ہے۔ اس وقت جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، کچھ خوبصورت گھروں کی طرف دیکھنے اور شاید ان سے تحریک پا کر اپنے ذاتی گھر کو نئے سرے سے متصور کرنے سے بہتر بھلا کیا ہو سکتا ہے۔


ایسے موقع پر Asian Paints کی سیریز ’Where The Heart Is‘ کو بڑی آسانی سے تجویز کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا شو ہے جس میں مشہور شخصیات کو اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ اپنے پسندیدہ کونوں، جمالیات، رنگوں اور ان کے خوابوں کے گھر میں لگنے والی تمام چیزوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ نیچے آپ کی پسندیدہ شخصیات کے ایسے بیانات نقل ہیں جن کی وجہ سے آپ کو اس سیریز سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔ یہ اس سیریز کا چوتھا سیزن ہے۔


راج کمار راؤ :


زمینی ٹون اور چمکدار رنگوں کے پرفیکٹ امتزاج سے تیار اداکار راج کمار راؤ کا گھر شوخ توانائی اور فطری روشنی کے درمیان توازن قائم کرتا ہے اور اس کا مقصد اس گھر میں سکون پیدا کرنا ہے جہاں راج کمار ایک طویل دن گزارنے کے بعد واپس لوٹتے ہیں۔

تمنا بھاٹیا :

پُرسکون رنگ اور ٹیکسچر کردہ دیواروں اور فرش کے ساتھ، تمنا بھاٹیا کا گھر خوبصورتی اور سادگی کا نمونہ ہے۔ یہ گھر ان کے گلیمرس کرداروں کے بالکل برعکس ہے۔ یہاں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس گھر کی جزئیات اور خوبصورتی ہر ایک کو متحیر کر دیتی ہے۔

انیتا ڈونگرے :

انیتا ڈونگرے کا گھر اپنے اندر کی ڈھیر ساری فطری روشنی، سبز پودوں کے گارڈن اور کم لیکن دلکش سجاوٹ کے ساتھ خاموشی اور سکون کا مظہر ہے۔ یقینی طور پر، اس فیشن آئیکن کا کشادہ بنگلہ اپنے آپ میں فنکاری کا شاہکار ہے۔

شنکر مہادیون :

شنکر مہادیون نے اپنی چھٹیاں گزارنے کیلئے دیہات میں ایک گھر بنایا ہے اور یہ گھر ایک بہتے ہوئے جھرنے کے کنارے واقع ہے۔ اونچی چھتیں، مختلف اقسام کے رنگ اور انتہائی پیارے دو کتے اس پُرسکون گھر کو اتنی ہی ہم آہنگ بناتے ہیں جتنی کہ شنکر کی موسیقی ہے۔

اسمرتی مندھانا :

ہندوستانی کرکٹر اسمرتی مندھانا کا پُرسکون رنگوں، ٹیکسچر کردہ دیواروں اور صاف لائنوں سے مزین سجا ہوا گھر ان کی اپنی پسند کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا ہر کونا سادگی اور اطمینان کی نمائش کرتا ہے۔ وہ اپنے کھیل اور خاندان کے ساتھ گزارے جانے والے وقت کے درمیان ایک بہترین توازن قائم رکھتی ہیں۔ ان کے گھر میں ان کی یادوں اور کامیابیوں کی ایک جھلک ملتی ہے اور اسے دیکھنا انتہائی پُرمسرت تجربہ ہے۔

شکتی موہن اور مکتی موہن :

رقص کی مشق کیلئے استعمال ہونے والے ان کے گھر کے ٹیریس سے لے کر بڑے ہال اور ان کے ذاتی کمروں تک، شکتی اور مکتی موہن دنوں کے گھر انہی کی طرح نجی بھی ہیں اور خاص بھی۔ لطیف رنگوں اور زمینی ٹون سے کوَر یہ گھر ان کی الیکٹریفائنگ پرفارمنسز کے عین برعکس ہے۔

اسلئے، آگے بڑھیں اور ’Where The Heart Is‘ کی پوری سیریز یہاں دیکھیں۔



اس وقت جبکہ ہم سب دوبارہ اپنے گھروں میں قید ہو گئے ہیں اور کووِڈ 19 کی دوسری لہر سے لڑ رہے ہیں، اس سیریز کو دیکھنا ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ، چاہے آپ کوئی مشہور شخصیت ہوں یا نہ ہوں، ہم سبھی کے گھر کتنے پُرسکون اور خوبصورت ہو سکتے ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 01, 2021 03:53 PM IST