ہوم » نیوز » وطن نامہ

ممبئی ماڈل دیکھیں، دہلی کو مکمل آکسیجن کوٹہ فراہم کریں ، سپریم کورٹ کی مرکز کو ہدایت

سپریم کورٹ (Supreme Court) نے دہلی میں کووڈ۔19 بحران سے نمٹنے کے لئے حکام کو بی ایم سی ماڈل کو دیکھنے کا مشورہ دیا۔ تاکہ اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔

  • Share this:
ممبئی ماڈل دیکھیں، دہلی کو مکمل آکسیجن کوٹہ فراہم کریں ، سپریم کورٹ کی مرکز کو ہدایت
ممبئی ماڈل دیکھیں، دہلی کو مکمل آکسیجن کوٹہ فراہم کریں ، سپریم کورٹ کی مرکز کو ہدایت

نئی دہلی : مرکز نے بدھ کے روز کووڈ۔19 بحران کے ضمن میں آکسیجن کی دستیابی پر دہلی ہائی کورٹ کی وارننگ پر اس معاملہ کو سپریم کورٹ منتقل کردیا۔ اس مسئلہ پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے حکومت سے پوچھا کہ وہ (مرکز) دہلی کے آکسیجن مطالبے کو کس طرح پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ اور کہا کہ اسے ممبئی کی طرف دیکھنا چاہئے کیوں کہ بی ایم سی نے کووڈ۔19 کی صورتحال کو سنبھالنے کے لئے اچھا کام کیا ہے۔ سپریم کورٹ (Supreme Court) نے دہلی میں کووڈ۔19 بحران سے نمٹنے کے لئے حکام کو بی ایم سی ماڈل کو دیکھنے کا مشورہ دیا۔ تاکہ اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔


جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ (DY Chandrachud) کی سربراہی میں اور ایم آر شاہ (MR Shah) پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا (NV Ramana) نے سپریم کورٹ رجسٹری سے اس بینچ کے سامنے اس معاملے پر کاغذات پیش کرنے کے لیے کہا ہے۔


سالیسیٹر جنرل تشار مہتا (Tushar Mehra) نے مرکزی حکومت کی نمائندگی کی، جبکہ سینئر ایڈووکیٹ راہول مہرہ (Rahul Mehra) نے جی این سی ٹی ڈی کی جانب سے رضامندی ظاہر کی۔ مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ’’مرکز اور دہلی حکومت دونوں بہترین کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ کوئی اشتہار نہیں ہے جس کی خوب تشہیر کی جائے۔ افسران کو جیل میں ڈالنے سے آکسیجن کی فراہمی یقینی نہیں ہوگی۔ مرکز مختلف ریاستوں میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے ایک ماڈیول تیار کر رہا ہے‘‘۔


جب مہتا نے عدالت کو بتایا کہ مرکز کے پاس آکسیجن مطالبات کا حساب کتاب کرنے کا ایک فارمولا ہے اور اس پر تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ تو عدالت نے حکومت کو یاد دلایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں صورتحال نہایت ہی تشویش ناک ہے اور اور کہا کہ ایک ہی فارمولہ رکھنا دانشمندی نہیں ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 05, 2021 02:35 PM IST