உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کم ہوئے پٹرول ڈیزل کے دام، جانیں کیا ہے آج کی قیمت

    چار شہروں میں پٹرول۔ڈیزل کی قیمت: انڈین آیل کی ویب سائٹ کے مطابق سنیچر کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 72.98  روپئے، 78.60  روپئے، 75.63  روپئے اور 75.79  روپئے فی لیٹر ہیں۔ وہیں چاروں شہروں  میں ڈیزل کی آج کی قیمتیں بالترتیب 65.95  روپئے، 69.12 روپئے، 68.31 روپئے اور 69.66  روپئے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

    دہلی میں ہفتہ کے روز پٹرول کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی درج کی گئی ہے وہیں ڈیزل کی قیمت 35 پیسے کم ہوئی ہے

    • Share this:
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ قومی دار الحکومت دہلی میں ہفتہ کے روز پٹرول کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی درج کی گئی ہے وہیں ڈیزل کی قیمت  35 پیسے کم ہوئی ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 80.45 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 74.38 روپیے فی لیٹررہے گی۔

      ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کے بعد یہاں پٹرول 85.93 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل 77.96 روپیے فی لیٹر ملےگا۔

      جمعہ کے روز پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اور ڈیزل کے دام میں 7 پیسے کی کمی درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد یہاں پٹرول، 80.85 فی لیٹر روپیے ہو گیا وہیں ڈیزل کے قیمت فی لیٹر 74.73 روپیے ہو گئی تھی۔

      First published: