உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bihar: دولہے کو پاگلوں کی طرح جھومتا دیکھ کر لڑکی نے شادی سے کردیا انکار

    دولہے نے کی ایسی حرکت کہ دولہن نے شادی سے ہی کردیا انکار۔

    دولہے نے کی ایسی حرکت کہ دولہن نے شادی سے ہی کردیا انکار۔

    اسی دوران گاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر دولہا رات کو بارات چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ساتھ ہی ڈھولک اور باجے والوں نے بھی وہاں کے ماحول کو دیکھ کر باہر نکلنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ لڑکی کے گھر والوں اور گاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر بارات میں آئے لوگ بھی منتشر ہو گئے۔

    • Share this:
      بانکا: بہار کے ضلع بانکا میں دولہے کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے دلہن کی شادی توڑ کر بارات واپس کردینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات ضلع کے شمبھو گنج کا بتایا جا رہا ہے، جہاں شادی کی تقریب کے دوران دولہے کی خراب حالت دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد پنچایتی بھی ہوئی لیکن لڑکی اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی جس کے بعد دولہا اور بارات کو دلہن کے بغیر واپس جانا پڑا۔ دوسری جانب گاؤں والوں نے بھی دلہن کے فیصلے کو درست قرار دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مسلمانوں کے اقتصادی بائیکاٹ تک پہنچا حجاب تنازعہ، لوگوں میں نئی سیاسی بحث کا بنا موضوع

      بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر پہنچا تھا دولہا
      جانکاری کے مطابق، ضلع کے شمبھو گنج بلاک کے وید پور پنچایت کے ماجھگئی گاؤں کے پرکاش منڈل کے بیٹے سوربھ کمار کی شادی ضلع کے ہی بانکا سموکھیا موڈ گاؤں کے جنک منڈل کی بیٹی نیلم کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ مقررہ تاریخ کے مطابق دولہا سوربھ کمار میوزک اور گاڑیوں کے ساتھ بارات کے ساتھ سموکھیا کا رخ کرتا ہوا پہنچا لیکن مالا کے دوران دولہے کو پالکی کی طرح جھولتا دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکے کو دلہن کے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ship capsized:صاحب گنج سے کٹیہار جا رہا جہاز گنگا ندی میں پلٹا! پتھروں سے لدے کئی ٹرک ڈوبے

      سوربھ کمار اپنے گھر میں دو بھائیوں میں سب سے بڑا بتایا جاتا ہے۔ منگل کو ان کے گھر پر منڈپ پوجا کے بعد ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت بھی کی۔ اس کے بعد بدھ کو وہ بارات کے ساتھ لڑکی کے گھر پہنچا، جہاں سہرا پہنے دولہے کی حرکتیں دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا۔ اس دوران لڑکی کے گھر والوں اور گاؤں والوں نے دولہا کے گھر والوں اور باراتیوں کو خوب سنایا بھی۔

      باراتیوں نے بھاگنے میں سمجھی بھلائی
      اسی دوران گاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر دولہا رات کو بارات چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ساتھ ہی ڈھولک اور باجے والوں نے بھی وہاں کے ماحول کو دیکھ کر باہر نکلنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ لڑکی کے گھر والوں اور گاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر بارات میں آئے لوگ بھی منتشر ہو گئے۔ کسی طرح بغیر دلہن کے دولہا راتوں رات گھر واپس آگیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: