ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان، سینئر بی جے پی لیڈر وسابق وزیر راجیندر شکلا کو اپنی ہی حکومت پر نہیں ہے بھروسہ،

بی جے پی لیڈر سابق وزیر اور ریوا اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل راجندر شکلا کے ٹوئٹ سے مدھیہ پردیش میں ایک نیا سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ کانگریس نے شیوراج سنگھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس کے دعووں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش میں سیاسی گھمسان، سینئر بی جے پی لیڈر وسابق وزیر راجیندر شکلا کو اپنی ہی حکومت پر نہیں ہے بھروسہ،
سینئر بی جے پی لیڈر وسابق وزیر راجیندر شکلا اپنی ہی حکومت پر نہیں ہے بھروسہ

بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت صوبہ کے باشندوں کو لانے اور مفت لانے کے بھلے ہی کتنے دعوے کرلے، لیکن اب تو اس کے ہی لوگوں کو سرکار کے دعوے پر یقین نہیں رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے قدآور بی جے پی لیڈر سابق وزیر اور ریوا اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل راجیندر شکلا کے ٹوئٹ سے مدھیہ پردیش میں ایک نیا سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر راجیندر شکلا نے ریوا کلکٹر کے ذریعہ تیار کی گئی ریوا اور ستنا کے لوگوں کے فہرست فلم ادا کار سونو سود کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سونو سود جی یہ ریوا اور ستنا مدھیہ پردیش کے نیواسی کافی دنوں سے ممبئی میں پھنسے ہوئے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں پہنچ پائے ہیں۔ کرپیا انہیں واپس لانے میں ہماری مدد کریں۔ راجیند ر شکلا کے ٹوئٹ کے جواب میں فلم ادا کارسونو سود نے لکھا کہ اب  کوئی بھی کہیں نہیں پھنسے گا۔ آپ  کے مائیگرینٹ بھائی کل آپ کے پاس بھیج دیں گے سر۔ کبھی مدھیہ پردیش آیا تو پوہا ضرور کھلانا۔


بی جے پی سینئر لیڈر راجیندر شکلا کے ٹوئٹ پرکانگریس نے شیوراج سنگھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس کے دعووں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سابق مرکزی وزیر و مدھیہ پردیش کانگریس کے سابق صدر ارون یادو نے راجیندر شکلا کے ٹوئٹ پر لکھا کہ راجیندر شکلا جی کا ٹوئٹ مدھیہ پردیش کی سچائی کو اجاگر کرتا ہے۔ شیوراج سنگھ جی دیکھ لیجئے، سابق وزیر اور ریوا سے بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے راجیندر شکلا کو آپ کی سرکار پر بھروسہ نہیں ہے تبھی تو ممبئی میں پھنسے مائیگرینٹ مزدوروں کو لانے کے لئے  انہیں فلم ادا کار کی مدد لینا پڑ رہی ہے۔


بی جے پی سینئر لیڈر راجیندر شکلا کے ٹوئٹ پرکانگریس نے شیوراج سنگھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بی جے پی سینئر لیڈر راجیندر شکلا کے ٹوئٹ پرکانگریس نے شیوراج سنگھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔


نیوز 18 اردو نے جب ارون یادو سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ جو بات وہ پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ مائگرینٹ مزدوروں کو لانے کے نام پر شیوراج سنگھ جھوٹ بولنے کا کام کر رہی ہے وہی بات خود ان کی پارٹی کے سینئر لیڈر وسابق وزیر نے ٹوئٹ میں لکھ دی ہے۔ اگر سرکار مزدوروں کو لانے کا کام کرتی تو ان کے پارٹی کے لوگوں کو فلم اداکار کی مدد لینے کی ضرورت نہیں تھی۔ عوام سب دیکھ رہی ہے اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں عوام کی اس ناکامی کا وہ بھر پور انداز میں جواب دے گی۔

راجیندر شکلا کے ٹوئٹ سے مدھیہ پردیش میں ایک نیا سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔
راجیندر شکلا کے ٹوئٹ سے مدھیہ پردیش میں ایک نیا سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔


وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا راجیندر شکلا کے ٹوئٹ کا دفاع کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مہا ماری کی بیماریاں پہلے بھی آئیں ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت اور عوام ساتھ مل کر کورونا کو ہرانے کا کام کر رہے ہیں۔ عوام کے تعاون سے حکومت کے لئے کام کر رہی ہے۔ اگر ممبئی سے مزدوروں کو لانے کے لئے کسی جاننے والی کی مدد لی گئی ہے تو کوئی غلط نہیں ہے۔ کانگریس کے پیر کے نیچے سے زمین کھسک گئی ہے، اس لئے عوام کے بیچ بننے رہنے کے لئے کچھ بھی بولتے رہتے ہیں، لیکن یہ عوام ہے سب جانتی ہے۔
First published: Jun 04, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading