ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس کے سینئر لیڈر نے شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنائے جانے کا مطالبہ

کانگریس کے سینیئر رہنما اور ریاستی قانون ساز کونسل کے سابق رکن (ایم ایل سی) سراج مہدی نے کہا کہ پارٹی کو چاہیے کہ اب شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنا دے تاکہ ان کی قیادت میں ملک کی تمام سیکولر پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینیکیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 11, 2021 12:27 AM IST
  • Share this:
کانگریس کے سینئر لیڈر نے شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنائے جانے کا مطالبہ
کانگریس کے سینئر لیڈر نے شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنائے جانے کا مطالبہ

جونپور: کانگریس کے سینیئر رہنما اور ریاستی قانون ساز کونسل کے سابق رکن (سابق ایم ایل سی) سراج مہدی نے کہا کہ پارٹی کو چاہئے کہ اب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنا دے تاکہ ان کی قیادت میں ملک کی تمام سیکولر پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر آئیں اور موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینیکیں۔ سراج  مہدی نے اتوار کے روز یہاں صحافیوں سے کہا کہ موجودہ حالات میں کانگریس کو چاہئے کہ وہ شرد پوار کو یو پی اے کا صدر بنا دے۔ اس سے اپوزیشن مضبوط ہوگا۔ انہوں کہا کہ شرد پوار کانگریس کے قد آور رہنما رہے ہیں۔

سابق رکن قانون ساز کونسل سراج مہدی نے کورونا ویکسین لگوانے کے سلسلے میں کہا کا حق عوام کا ہونا چاہئے، ٹیکہ کاری کی مہم کے نام پر زور زبردستی نہیں ہونی چاہئے، اس سے ماحول خراب ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بابا رام دیو نے یوگا کرنے والوں کو ورغلایا کہ انھیں ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے سائنس دانوں کو ویکسین تیار کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت ہر سطح پر ناکام ہے۔ آئے دن خواتین کے ساتھ لوٹ، ریپ جیسے جرائم برھتے ہی جا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر لٹیروں اور ریپ کرنے والوں کو بچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست میں خوف کا ماحول پیدا ہوگا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 10, 2021 11:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading