உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق ریاستی صدر تاجدار بابر کا انتقال

    بڑی خبر: کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق ریاستی صدر تاجدار بابر کا انتقال

    بڑی خبر: کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق ریاستی صدر تاجدار بابر کا انتقال

    کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی تاجدار بابر کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کا انتقال دہلی کانگریس کے لئے بڑا خسارہ ہے۔

    • Share this:

      نئی دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی تاجدار بابر کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کا انتقال دہلی کانگریس کے لئے بڑا خسارہ ہے۔ تاجدار بابر منٹو روڈ اسمبلی حلقہ سے دو بار اور جنگ پورہ اسمبلی حلقہ سے ایک بار رکن اسمبلی رہی ہیں۔ تاجدار بابر 85 برس کی تھیں۔ یو این آئی کی خبر کے مطابق، کانگریس کے سینئر لیڈر اور ان کے داماد عمران قدوائی نے بتایا کہ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔


      تاجدار بابر دہلی پردیش صدر، این ڈی ایم سی کی چیئرمین، دہلی حج کمیٹی کی چیئرمین جیسے کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ تعزیت پیش کر رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق، ان کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے نظام الدین بستی میں ادا کی جائے گی اور تدفین نظام الدین پنچ پیر قبرستان میں ہوگی۔


      تاجدار بابر کے کنبے میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے بیٹے فرہاد سوری 2006 میں انٹیگریٹڈ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر رہے تھے اور پانچ سال تک جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن کے لیڈر بھی رہے ہیں۔ وزیراعظم اندرا گاندھی کے دور حکومت میں محترمہ تاجدار بابر دہلی ریاستی کانگریس کی صدر رہیں۔ وہ طویل عرصے تک نئی دہلی میونسپل کونسل کی وائس چیئرمین رہیں۔ وہ منٹو روڈ اسمبلی حلقہ سے دو باراور ایک بار جنگ پورہ اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: