سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان کوبڑا جھٹکا، واپس کرنی ہوگی 17 ایکڑزمین

اترپردیش کے رامپورسے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

Sep 03, 2019 11:37 PM IST | Updated on: Sep 03, 2019 11:37 PM IST
سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان کوبڑا جھٹکا، واپس کرنی ہوگی 17 ایکڑزمین

ڈویژنل کمشنرعدالت نے حکم دیا ہےکہ اعظم خان کوتقریباً 17 ایکڑ زمین واپس کرنی پڑے گی۔

رامپور: اترپردیش کے رامپورسے سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ اعظم خان کوتقریباً 17 ایکڑزمین واپس کرنی پڑے گی۔ یہ سبھی زمین ریت، ندی اور چکروڈ کی ہے۔ مراد آباد کے ڈویژنل کمشنرکورٹ نے پیرکواس وقت کےایس ڈی ایم کے احکامات کوخارج کردیا تھا۔ ڈویژنل کمشنرعدالت نے معاملے سے متعلق اس وقت کے افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

یہ ہے پورا معاملہ

Loading...

یہ معاملہ چکروڈ اورعوامی زمین کو دوسری زمین میں بدلنےکا ہے۔ 2012 میں ایس ڈی ایم ٹانڈہ نےجوہریونیورسٹی کےاندرآنے والی چکروڈ اورعوامی زمین کوبدلنےکےاحکامات دیئےتھے۔ 2017 میں ڈی ایم نے ریونیو بورڈ کونسل الہ آباد میں چارکیس دائرکرائے تھے۔ تین اگست 2018 کوریونیو بورڈ کونسل الہ آباد نےکیس چلانےکی اجازت دی۔

ریونیوبورڈ کونسل الہ آباد کےاحکامات کے خلاف اعظم خان نے 20 اگست 2018 کوہائی کورٹ میں عرضی دائرکی۔ 26 اگست 2018 کوہائی کورٹ نےاعظم خان کی عرضی کو مسترد کردیا۔ 23 جنوری 2019 کو ریونیو بورڈ کونسل الہ آباد نے مرادآباد ڈویژنل کمشنرکو سماعت کا حکم دیا۔ ساتھ ہی 4 ہفتے کےاندراس معاملے کوحل کرنے کا بھی حکم دیا۔ دو ستمبر2019 کو ڈویژنل کمشنرمرادآباد نےاس وقت کے ایس ڈی ایم کے احکامات کو خارج کردیا۔

اعظم خان پرکل 78 مقدمے درج

دوسری طرف اعظم خان پرکارروائی مسلسل جاری ہے، اب تک اعظم خان پرکل 78 مقدمے درج ہوچکے ہیں۔ ان میں چوری، زمین پرقبضہ کرنے، ڈکیتی کے تمام دفعات کے تحت مقدمے شامل ہیں۔ یتیم خانہ میں بھینس چوری معاملے میں 9 مقدمے درج ہوچکے ہیں۔ 2700 خیرکے پیڑوں کی چوری کا بھی مقدمہ درج ہے۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی بیٹےعبداللہ اعظم کے دو دو برتھ سرٹیفکیٹ کے الزامات میں دو مقدمے درج ہیں۔

وشال سکسینہ کی رپورٹ

Loading...