اعظم خان کوملی الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، رامپورڈیولپمنٹ اتھارٹی کوعدالت نے کارروائی سے روکا

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈرکو الہ آباد ہائی کورٹ نےفوری طورپرراحت دی ہے۔ رامپور میں زیرتعمیررامپورپبلک اسکول کی غیرقانونی تعمیرکومنہدم کرنےکے معاملے میں انہیں راحت دی گئی ہے۔

Aug 19, 2019 09:39 PM IST | Updated on: Aug 19, 2019 09:39 PM IST
اعظم خان کوملی الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، رامپورڈیولپمنٹ اتھارٹی کوعدالت نے کارروائی سے روکا

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کوالہ آباد ہائی کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اورسینئرلیڈراعظم خان کوالہ آباد ہائی کورٹ سے فوری راحت مل گئی ہے۔ رامپورمیں زیرتعمیررامپورپبلک اسکول کےمبینہ غیرقانونی تعمیر کو منہدم  کرنےکےمعاملے میں انہیں راحت دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ نےمعاملےکی اگلی سماعت تک اسکول کی عمارت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنےکے احکامات دیئے ہیں۔ عدالت نے رامپورڈیولپمنٹ اتھارٹی کوآئندہ 10 دنوں تک کوئی کارروائی نہیں کرنےکوکہا ہے۔ عدالت نےاتھارٹی کے حکم پرروک لگانےکی اعظم خان کی اپیل کوفی الحال مسترد کر دیا ہے۔

اس معاملےکی آئندہ سماعت 29 اگست کوہوگی

Loading...

اس معاملےکی اگلی سماعت 29 اگست کوہوگی۔ اعظم خان کی طرف سے دلیل دی گئی کہ تمام لوگوں کے مکان، اسکول اوردوکانیں ان سے بھی آگے ہیں، لیکن اتھارٹی صرف انہیں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ عدالت نےاسی نکات پراتھارٹی سے جواب داخل کرنےکوکہا ہے۔ اتھارٹی کے سکریٹری پیرکے روزخود بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے۔

اعظم خان کے ریزارٹ کی توڑی دی تھی دیوار

اس سے قبل 16 اگست 2019 کواعظم خان کے ہمسفرریزارٹ کی دیوارتوڑ دی گئی تھی، کیونکہ محکمہ سینچائی کےنالے پرہوٹل کی دیواربنی ہوئی تھی۔ وہیں اس کارروائی کےبعد ڈی ایم آنجنیےکمارسنگھ نےکہا ہےکہ دیوارکےملبے میں ملی اینٹوں کی انتظامیہ جانچ کرائے گی۔ انہوں نےکہا کہ اطلاع ملی ہےکہ دیوارکےملبے میں پرانی اینٹیں بھی ملی ہیں۔ امکان ہے کہ کسی اورعمارت کوتوڑکراس کی اینٹیں لگائی گئی ہیں۔ ڈی ایم نےکہا کہ ملبےمیں ملی پرانی اینٹوں کی کمیٹی کے ذریعہ جانچ کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کئی باراس سے متعلق نوٹس دینے کے باوجود بھی اعظم خان خاموش تھے۔ موقع پربڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں دیوارتوڑنے کی کارروائی کی گئی۔ الزام ہے کہ اپنے اس ریزارٹ کے لئے اعظم خان نے محکمہ سینچائی کے نالے کی 1000 گززمین پرناجائزقبضہ کررکھا ہے۔ محکمہ سینچائی اس معاملے میں اعظم خان کو نوٹس بھی جاری کرچکا ہے۔

Loading...