ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: قتل اور خودکشی کی سنسنی خیز واردات، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کا گلا گھونٹ کر خود بھی لگائی پھانسی

یوپی کے میرٹھ میں قتل اور خودکشی کی دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ معاملہ میرٹھ کے پریکشت گڑھ قصبے کا ہے، جہاں رئیس نام کے ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد خود پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

  • Share this:
میرٹھ: قتل اور خودکشی کی سنسنی خیز واردات، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کا گلا گھونٹ کر خود بھی لگائی پھانسی
میرٹھ: قتل اور خودکشی کی سنسنی خیز واردات، شوہر نے بیوی اور تین بچوں کا گلا گھونٹ کر خود بھی لگائی پھانسی

میرٹھ: یو پی کے میرٹھ میں قتل اور خودکشی کی دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی ہے۔ معاملہ میرٹھ کے پریکشت گڑھ قصبے کا ہے، جہاں رئیس نام کے ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد خود پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ واردات کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ پرکشت گڑھ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی پولیس کے مطابق رئیس نے ایک سوسائڈ نوٹ بھی چھوڑا ہے۔


خودکشی نوٹ میں قتل اور خودکشی کی وجہ بیوی سے تنازعہ بتایا ہے۔ پولیس کے مطابق دن کے وقت سے ہی گھر میں کسی طرح کی ہلچل نہ ہونے سے پڑوسیوں کو کچھ شک ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پرکشت گڑھ تھانہ پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا تو اندر کا منظر دیکھ کر پولیس کے ہوش اُڑ گئے۔ ایک شخص پھانسی کے پھندے پر لٹکا ہوا تھا تین بچوں اور ایک خاتون کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، پاس میں ہی ملے سوسائڈ نوٹ سے معلوم ہوا کہ رئیس نام کے اس شخص نے اپنی بیوی سے پریشان ہوکر بیوی اور بچوں کا قتل کرکے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے پانچوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ حالانکہ پولیس دوسرے تمام پہلوؤں پر بھی جانچ کر رہی ہے کہ کہیں قتل کا معاملہ تو نہیں ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 11, 2020 12:58 PM IST