سینسیکس میں 1700پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ، ڈوب گئے 7 لاکھ کروڑ

نئی دہلی۔ جمعہ کو امریکی منڈیوں میں آئی بھاری گراوٹ اور پھر آج ایشیائی مارکیٹس میں مچے ہاہاکار کے بعد گھریلو مارکیٹ میں بھی کہرام مچ گیا۔

Aug 24, 2015 06:34 PM IST | Updated on: Aug 24, 2015 06:42 PM IST
سینسیکس میں  1700پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ، ڈوب گئے 7 لاکھ کروڑ

نئی دہلی۔ جمعہ کو امریکی منڈیوں میں آئی بھاری گراوٹ اور پھر آج ایشیائی مارکیٹس میں مچے ہاہاکار کے بعد گھریلو مارکیٹ میں بھی کہرام مچ گیا۔ حالات ایسے رہے کہ ممبئی شئیر بازار لال نشان پر چلا گیا۔ اس اتھل پتھل کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 7 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔ صبح سے ہی گراوٹ کا دور جاری تھا۔ دوپہر بعد تک سنسیکس 1520 پوائنٹس گر چکا تھا۔ شئیر بازار بند ہونے سے تھوڑا پہلے سینسیکس ریکارڈ 1700 پوائنٹس تک گر گیا۔ آخر میں شئیر مارکیٹ 1624 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25,741 پر بند ہوا۔ یعنی اس میں قریب 6 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

وہیں، نفٹی 7809 پر جاکر بند ہوا۔ بازار کھلنے کے ساتھ نفٹی میں 400 سے زیادہ پوائنٹس کی گراوٹ آئی تھی۔ سات سال میں شئیر بازار میں یہ سب سے بڑی اور بامبے اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

Loading...

ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 1000 پوائنٹس گرا ، تو نفٹی 8300 کے نیچے آ گیا۔ ابتدائی کاروبار میں ہی سینسیکس نے 26,359.53 کی نچلی سطح کو چھو لیا تو نفٹی نے 7,9909تک غوطہ لگایا۔ سینسیکس اور نفٹی میں 3.5-3.5 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ دوپہر ہوتے ہوتے یہ 4 فیصد تک پہنچ گیا۔

Loading...