உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    علاحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے خلاف آئی ٹی محکمہ کی بڑی کارروائی ، دہلی کا فلیٹ کیا ضبط

    سید علی شاہ گیلانی کی فائل فوٹو ۔

    سید علی شاہ گیلانی کی فائل فوٹو ۔

    انکم ٹیکس محکمہ کا الزام ہے کہ گیلانی نے 1996-97 اور پھر 2001-02 کے درمیان کوئی ٹیکس نہیں بھرا ۔ آئی ٹی محکمہ کے مطابق گیلانی پر 3.62 کروڑ روپے سے زیادہ کا ٹیکس بقایہ ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے علاحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے خلاف محکمہ انکم ٹیکس نے بڑی کارروائی کی ہے ۔ پیر کو حریت کانفرنس کے سربراہ گیلانی کے دہلی میں واقع فلیٹ کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ گیلانی کی یہ رہائش گاہ دہلی کے مالویہ نگر میں واقع کھڑکی ایکسٹینشن میں ہے ۔
      انکم ٹیکس محکمہ کا الزام ہے کہ گیلانی نے 1996-97 اور پھر 2001-02 کے درمیان کوئی ٹیکس نہیں بھرا ۔ آئی ٹی محکمہ کے مطابق گیلانی پر 3.62 کروڑ روپے سے زیادہ کا ٹیکس بقایہ ہے۔
      بتادیں کہ گزشتہ ماہ ای ڈی نے سید علی شاہ گیلانی پر 14.40 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا تھا ۔ تقریبا 6.88 لاکھ روپے قرق کئے گئے تھے ۔ گیلانی پر غیر قانونی طریقہ سے غیرملکی کرنسی رکھنے کا الزام تھا۔
      گیلانی پر یہ جرمانہ غیر قانونی طریقہ سے 10 ہزار امریکی ڈالر کی کرنسی رکھ کر فیما ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے لگایا گیا تھا ۔ 2017 میں بھی جانچ ایجنسی نے 87 سال کے علاحدگی پسند لیڈر کو غیر قانونی طریقہ سے 10 ہزار امریکی ڈالر رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا۔
      First published: