تلنگانہ پولیس نے ضلع یادادری بھونگیرکے حاجی پور گاؤں میں تین لڑکیوں کے ریپ اورقتل کے معاملات کو حل کرلیاہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں اہم ملزم مری سرنیواس سمیت 4 افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ 15 مارچ کو حاجی پور سے ہی بی کام کی طالبہ منیشا بھی لاپتہ ہوگئے تھی۔ اس کی ہڈیاں باؤلی میں برآمد ہوئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے جانچ میں تیزی لائی اور15 نوجوانوں کوحراست میں لیا۔ جو گانجہ کا نشہ کرنے کے عادی تھی۔جس کے بعد مری سرنیواس ریڈی (اےسی میکانک) کی اہم ملزم کے طورپرنشاندہی کی گئی۔ اور پولیس نے سرنیواس کی تلاش شروع کردی ہے۔
تلنگانہ پولیس کا کہناہے کہ سرنیواس پہلے لڑکیوں کولفٹ دیتاتھا۔ اور بعد میں انکی عصمت ریزی کرکے قتل کردیتاتھا۔تحقیقات کے دوران پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج ملاہے۔ جس میں شراونی، سرنیواس کے ساتھ بائیک پرکہیں جارہی ہے۔
پولیس نےخدشہ ظاہرکیاکہ سال 2015 اپریل سے میسی ریڈی پلی گاؤں سے لاپتہ ٹی کلپنا کا قتل بھی سرنیواس نے ہی کیاہے۔ تاہم اس سلسلہ میں پولیس کی جانچ جاری ہے۔ وہیں اس کے علاوہ ایک لاپتہ خاتون کے کیس کی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے ۔

اس سے پہلے آج صبح تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیرکے حاجی پور گاؤں میں حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے ۔ جب مقامی لوگوں نے اسی گاؤں کے رہنے والے سرنیواس ریڈی کے گھر پرحملہ کردیاہے۔ بھونگیر کے بھوملاراما رام منڈل میں گذشتہ کئی دنوں سے لڑکیوں لاپتہ ہورہی تھی۔ جمعہ کے دن جاحی پور گاؤں سے 9 جماعت کی طا لبہ شراونی کے لاپتہ ہونے کی شکایت ملی تھی۔ جس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے پیر کے دن گاؤں کی باؤلی سے شراونی کی لاش کو برآمد کرلیاتھا۔ ابتدائی جانچ کے بعد پولیس کو اس باؤلی میں ایک اور لڑکی کے ہڈیاں ملی ۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔