پی چدمبرم کو جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس معاملے میں پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کی

چدمبرم ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے کے ایرسیل میکسس سودے اور آئی این ایس میڈیا کے تین سو پانچ کروڑ روپے سے متعلق معاملات میں مختلف تفتیشی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔

Aug 20, 2019 04:39 PM IST | Updated on: Aug 20, 2019 04:41 PM IST
پی چدمبرم کو جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس معاملے میں پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کی

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم: فائل فوٹو۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ سے اس وقت بڑا دھچکا لگا جب عدالت نے آئی این ایکس معاملے میں ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔

عدالت نے چدمبرم کو اس معاملے میں گذشتہ سال 25جولائی کو گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری راحت دی تھی۔ عدالت نے اس میں کئی مرتبہ توسیع بھی کی تھی۔

چدمبرم ساڑھے تین ہزار کروڑ روپے کے ایرسیل میکسس سودے اور آئی این ایس میڈیا کے تین سو پانچ کروڑ روپے سے متعلق معاملات میں مختلف تفتیشی ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔ یہ سودے اس وقت کے ہیں جب وہ یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ تھے اور غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کے تحت ان سودوں کی منظوری دی تھی۔

Loading...

Loading...