உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اغوا کرکے 12 لاکھ کی پھروتی کا مطالبہ کرنے والا پولیس اور صحافی سمیت 7 گرفتار

    اغوا کرکے 12 لاکھ کی پھروتی کا مطالبہ کرنے والا پولیس اور صحافی سمیت 7 گرفتار

    اغوا کرکے 12 لاکھ کی پھروتی کا مطالبہ کرنے والا پولیس اور صحافی سمیت 7 گرفتار

    ممبئی کے بھائندر ایسٹ کے نوگھر پولیس نے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں ایک پولیس اور ایک فرضی صحافی شامل ہیں۔ پولیس اہلکار، صحافی، آر ٹی آئی کارکنوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ان کے دو ساتھی ابھی تک پولیس کی حراست سے دور ہیں۔

    • Share this:
    ممبئی: بھائندر ایسٹ کے نوگھر پولیس نے ایک گینگ کا پردہ فاش کیا ہے، جس میں ایک پولیس اور ایک فرضی صحافی شامل ہیں۔ پولیس اہلکار، صحافی، آر ٹی آئی کارکنوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ان کے دو ساتھی ابھی تک پولیس کی حراست سے دور ہیں۔ زون ون کے ڈی سی پی امیت کالے سے ملی جانکاری کے مطابق نئی ممبئی پولیس میں کام کرنے والے پولیس نائک بالا صاحب دنکر مسال، میرا بھائیندر شہر کے مقامی صحافی اشوک مشرا، آر ٹی آئی کارکن سنیل کدم سمیت 7 لوگ مل کر گانجا بیچنے والے ملزم سمیر پانڈورنگ سکپال کو زبردستی اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئےاور گوڑ بندرکے فاؤنٹین ہوٹل میں لے جانے کے بعد ملزمین نے انکاؤنٹر کا ڈر دکھا کر سکپال سے 12 لاکھ کا مطالبہ کیا۔

    حالانکہ ان ملزمین کا سارا منصوبہ اس وقت ناکام ہوگیا، جب کاشی میرا میں تعینات ایک کانسٹیبل نے ان کا پیچھا کیا اور موقع پر پہنچ گئے، جن کا نام لے کر ملزم سکپال کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ اصلی پولیس کو دیکھ کر یہ ملزمین موقع سے بھاگ گئے، لیکن گاڑی نمبر پلیٹیں اور وہاں نصب سی سی ٹی وی ا سکین کئےگئے، جس کے بعد تمام کڑیاں ایک ایک کرکے جڑنے لگیں اور اصلی ملزم پولیس کے شکنجے میں آگئے۔

    اغوا اور تاوان کیس میں گرفتار صحافی اور پولیس افسر کا کردار منظر عام پر آنے کے بعد ڈی سی پی امیت کالے نے میرا بھائیندر نے ان تمام فرضی صحافیوں کو خبردار کیا ہے، جو صحافت کے نام پر شہر میں ہفتہ خوری کا کام کر رہے ہیں۔ نوگھر پولیس نے گرفتار ملزمین میں سے ایک صحافی کی ٹوپی، پتلون، ہتھکڑیاں، جعلی نمبر پلیٹ اور مہنگی فور وہیلرگاڑی قبضے میں لے لی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: