உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی کے گوکل پوری علاقے کی جھگی بستی میں آگ لگنے سے 7 کی موت، 30 سے زیادہ جھگیاں خاک

    دہلی کے گوکل پوری علاقے کی جھگی بستی میں آگ لگنے سے 7 کی موت

    دہلی کے گوکل پوری علاقے کی جھگی بستی میں آگ لگنے سے 7 کی موت

    Delhi Gokulpuri Shanties Fire: فائر سروس (Delhi Fire Service) نے بتایا کہ گوکل پوری (Gokulpuri Fire) علاقے کی جھگی جھونپڑیوں میں گزشتہ رات لگی آگ میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ سے 7 لاشیں برآمد کی ہیں۔ آگ اتنی خطرناک تھی کہ تقریباً 30 سے زیادہ جھگیوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔

    • Share this:
      دہلی فائر سروس (Delhi Fire Service) نے بتایا کہ گوکل پوری (Gokulpuri Fire) علاقے کی جھگی جھونپڑیوں میں گزشتہ رات لگی آگ میں 7 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ سے 7 لاشیں برآمد کی ہیں۔ آگ اتنی خطرناک تھی کہ تقریباً 30 سے زیادہ جھگیوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔

      موقع پر دہلی فائر سروس کی 13 گاڑیاں پہنچیں اور اگر پر قابو پایا۔ اب بھی کولنگ کا کام جاری ہے۔ یہ حادثہ گوکل پوری کے میٹرو پلر نمبر 12 کے آس پاس کی بتائی جا رہی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا، ’صبح صبح یہ افسوسناک خبر سننے کو ملی ہے۔ میں خود وہاں جاکر متاثرہ لوگوں سے ملوں گا‘۔



      پولیس کے مطابق، دیر رات ہمیں گوکل پوری کی جھگیوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ہم نے فوراً فائر بریگیڈ کی ٹیم کے ساتھ کو آرڈینیٹ کیا۔ موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ ہمیں جائے حادثہ سے 7 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔





      شمال مشرقی دہلی ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ رات ایک بجے گوکل پوری تھانہ علاقے کی ایک جھگی بستی میں آگ کی اطلاع ملی  تھی۔ فوراً سبھی بچاو اور راحت رسانی کے ساتھ پولیس اور فائربریگیڈ محکمہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

      فائر ٹینڈرس نے فوراً موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاو کا کام شروع کیا۔ صبح 4 بجے آگ پر قابو پایا جاسکا۔ اس حادثہ میں 30 سے زیادہ جھگیوں جل گئیں اور 7 لوگوں کی جلنے سے موت ہوگئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: