உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگال کے جلپائی گوڑی میں وسرجن کے دوران اچانک آیا سیلاب، آٹھ لوگوں کی موت، متعدد لاپتہ

    بنگال کے جلپائی گوڑی میں وسرجن کے دوران اچانک آیا سیلاب، آٹھ لوگوں کی موت، متعدد لاپتہ

    بنگال کے جلپائی گوڑی میں وسرجن کے دوران اچانک آیا سیلاب، آٹھ لوگوں کی موت، متعدد لاپتہ

    جلپائی گوڑی کی ضلع عہدیدار مومیتا گودرا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اچانک آئے سیلاب میں لوگ بہہ گئے۔ اب تک آٹھ نعشوں کو نکالا جاچکا ہے اور ہم نے قریب 50 لوگوں کو محفوظ نکالا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jalpaiguri, India
    • Share this:
      مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں وجئے دشمی کے دن دیوی درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران ایک بڑا حاڈہ ہوگیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وجئے دشمی کے موقع پر جلپائی گوڑی ضلع کے مال ندی میں دیوی درگا کی مورتیوں کے وسرجن کے دوران اچانک آئے سیلاب میں کم سے کم آٹھ لوگوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے جب کہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔


      یہ واقعہ بدھ کی شام کے وقت ہوا جب وسرجن تقریب میں شامل ہونے کے لئے سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ مال ندی کے کنارے جمع ہوگئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      تلنگانہ بھر میں ہلکی تو حیدرآباد میں موسلادھار بارش، کئی اضلاع میں آج بھی تیز بارش کاامکان

      یہ بھی پڑھیں:
      دہلی : گاندھی نگر کے کپڑا مارکیٹ میں لگی بھیانک آگ، وزیر اعلی کیجریوال کا اظہار تشویش

      جلپائی گوڑی کی ضلع عہدیدار مومیتا گودرا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ اچانک آئے سیلاب میں لوگ بہہ گئے۔ اب تک آٹھ نعشوں کو نکالا جاچکا ہے اور ہم نے قریب 50 لوگوں کو محفوظ نکالا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی اور بچاو مہم جاری ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی انتظامیہ بچاو کے کاموں میں مصروف ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: