گروگرام: شاپنگ مال میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ۔ 15خواتین سمیت منیجرگرفتار

ہریانہ کے گروگرام میں واقع ایک شاپنگ مال میں ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہواہے۔ پولیس نے اسپا سینٹر پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 2 نوجوان لڑکیوں سمیت 15 خواتین ، 7 گاہکوں اوراسپا سینٹرکے منیجر گرفتار کو کرلیاہے۔ یہ معاملہ پالم وہارپولیس اسٹیشن حددو میں پیش آیاہے

Aug 14, 2019 01:16 PM IST | Updated on: Aug 14, 2019 01:16 PM IST
گروگرام: شاپنگ مال میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ۔ 15خواتین سمیت منیجرگرفتار

علامتی تصویر

ہریانہ کے گروگرام میں واقع ایک شاپنگ مال میں ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ہواہے۔ پولیس نے اسپا سینٹر پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 2 نوجوان لڑکیوں سمیت 15 خواتین ، 7 گاہکوں اوراسپا سینٹرکے منیجر گرفتار کو کرلیاہے۔ یہ معاملہ پالم وہارپولیس اسٹیشن حددو میں پیش آیاہے۔ پولیس کے مطابق ، اسپا سینٹر کے احاطے میں جنسی تجارت کا کاروبار جاری تھا۔ پولیس کوسیکس ریاکٹ ریکٹ چلائے جانے کے بعد متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی۔جس کے بعد پولیس نے چھاپہ ماری انجام دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس ادیوگ وہاربیرام سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیق کی جارہی ہے ۔

پالم وہارپولیس کرشنا چوک پرکررہی تھی گشت

Loading...

تفصیلات کے مطابق پالم وہارپولیس کرشنا چوک پر گشت کررہی تھی۔ تب ہی ایک مخبر نے بتایا کہ انسل پلازہ شاپنگ مال میں واقع ایولون اسپا سینٹرجسم فروشی کا کالا کاروبار چل رہاہے۔اس کے بعد، گشت کرنے والی ٹیم میں شامل پولیس اہلکارنے پولیس اسٹیشن کواس کی اطلاع دی ۔جس کے بعد اسپا سینٹرپرچھاپہ مارنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ منصوبہ بندی کے تحت پولیس نے ایک اہلکار کو فرضی گاہک کے طورپراسپا سینٹرکو بھیجا۔ جب ڈیل ہوگئی تو، پولیس اہلکار نے اپنی پوری ٹیم اس بات کی اطلاع دی۔جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے اسپا سینٹرپرکے منیجرنرنجن اور اسپا سینٹر پارٹنرآلوک کو گرفتار کرلیا۔ اسی دوران ، اسپا سنٹر کا ایک اور پارٹنر ، گورو کھرے موقع پر نہیں ملا۔

ہندی اخبار امر اجالا کے مطابق ، چھاپے کے دوران پولیس ٹیم نے 7 خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گاہکوں کے ساتھ پکڑی گئی۔ جبکہ 9 لڑکیاں اسپا سنٹر میں گاہک کا انتظارکررہی تھیں۔پولیس کے مطابق ، گرفتار لڑکیاں دہلی ، تمل ناڈو ، میزورم ، منی پور ، مغربی بنگال ، راجستھان اور تلنگانہ کی رہنے والی ہیں۔ یہ سب کرایہ کے مکان لیکر دہلی اور گروگرام میں رہ رہے تھے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com