உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار کے ہوٹل میں قابل اعتراض حالت میں ملیں اسکول کی لڑکیاں، پولیس بھی دیکھ کر رہ گئی حیران

    بہار کے ہوٹل میں قابل اعتراض حالت میں ملیں اسکول کی لڑکیاں

    بہار کے ہوٹل میں قابل اعتراض حالت میں ملیں اسکول کی لڑکیاں

    بہار کی جہان آباد پولیس کو سیکس ریکٹ کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک ریسٹ ہاوس میں چھاپہ ماری کی، جہاں سے 11 نوجوان لڑکوں اور 12 لڑکیوں کو قابل اعتراض حالات میں پکڑا ہے۔ پولیس سبھی لڑکے لڑکیوں کو تھانے لے گئی اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jehanabad, India
    • Share this:
      جہان آباد: جہان آباد پولیس کو سیکس ریکٹ کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک ریسٹ ہاوس میں چھاپہ ماری کی، جہاں سے 11 نوجوان اور 12 لڑکیاں قابل اعتراض حالات میں پکڑا ہے۔ پولیس نے سبھی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو تھانے لے گئی اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ معاملہ جہان آباد کے شہر تھانہ علاقے کے کورٹ واقع شیو ستیہ ریسٹ ہاوس کا ہے۔

      12 جوڑے پکڑے گئے

      دراصل، پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شیو ستیہ ریسٹ ہاوس میں سیکس ریکٹ چلایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی پی او اشوک کمار پانڈے کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل کی گئی۔ چھاپہ ماری کے دوران ریسٹ ہاوس کے الگ الگ کمروں سے قابل اعتراض حالت میں 12 لڑکیاں اور 11 لڑکے پکڑے گئے۔ وہیں کمرے کی تلاشی لینے پر کئی دیگر قابل اعتراض سامان بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ پکڑے گئے ایک نوجوان لڑکے لڑکیاں ارول ضلع کے بتائے جا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر نوجوان لڑکے لڑکی جہان آباد ضلع کے مختلف تھانہ علاقے کے بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں پولیس کی بھنک لگتے ہی ہوٹل مالک موقع سے فرار ہوگیا۔

      خفیہ اطلاع پر ہوئی کارروائی

      اس معاملے کو لے کر ایس ڈی پی او اشوک کمار پانڈے نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر کے شیو ستیہ ریسٹ کے کمرے میں لڑکے لڑکیاں پہنچے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم بناکر وہاں چھاپہ ماری کی گئی۔ ہوٹل کے الگ الگ کمروں کی تلاشی لی گئی، جہاں قابل اعتراض حالت میں 11 لڑکے اور 12 لڑکیاں تھیں۔ پکڑے گئے سبھی لڑکے لڑکیاں مستی کرنے کے لئے ہوٹل میں آئے تھے۔ ہوٹل میں ایسے جوڑوں کے لئے انتظام رہتا تھا۔ پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ ہوٹل میں کتنے دنوں سے یہ سب چل رہا تھا۔ وہیں پولیس نے ہوٹل کو فی الحال سیل کردیا ہے اور آگے کی کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: