உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کام کی بات : سیکس کے دوران اگر ان باتوں کا رکھیں گے خیال ، تو یہ لمحات بن جائیں گے یادگار

    خواتین اکثر شرمیلی طبیعت کی ہوتی ہیں ، خاص کر سیکس کے معاملہ میں وہ کھل کر اپنی پسندیدگی یا ناپسندیدگی ظاہر نہیں کرتی ہیں۔

    خواتین اکثر شرمیلی طبیعت کی ہوتی ہیں ، خاص کر سیکس کے معاملہ میں وہ کھل کر اپنی پسندیدگی یا ناپسندیدگی ظاہر نہیں کرتی ہیں۔

    خواتین اکثر شرمیلی طبیعت کی ہوتی ہیں ، خاص کر سیکس کے معاملہ میں وہ کھل کر اپنی پسندیدگی یا ناپسندیدگی ظاہر نہیں کرتی ہیں۔

    • Share this:
      سوال : تقریبا سبھی مرد کو لگتا ہے کہ بستر پر اس سے بہتر کوئی نہیں ، لیکن جب بات اس کی ہو کہ بستر پر عورتیں کیا چاہتی ہیں ، تو زیادہ تر مرد خاموش ہوجاتے ہیں ۔ کیسے پتہ کیا جائے کہ سیکس کرنے کے دوران خاتون ساتھی کو کون کون سی چیز اطمینان بخشتی ہے؟۔
      ڈاکٹر پارس شاہ
      یہ سوال آپ کی اپنے ساتھی تئیں پروا ہ کو بتاتا ہے۔ یہیں سے رشتے کی مضبوطی کی شروعات ہوتی ہے ۔ خواتین اکثر شرمیلی طبیعت کی ہوتی ہیں ، خاص کر سیکس کے معاملہ میں وہ کھل کر اپنی پسندیدگی یا ناپسندیدگی ظاہر نہیں کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیکس کے دوران مردوں سے کئی معمولی غلطیاں مسلسل ہوتی رہتی ہیں اور پھر ان غلطیوں کا اعادہ خاتون ساتھی کی قریب آنے کی خواہش کو کم کردیتا ہے۔ اگر اندیکھا نہ کیا جائے ، تو سیکس کے لمحات کو مزید یادگار بنایا جاسکتا ہے۔
      تقریبا سبھی مرد سیکس کے دوران حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہیں لگتا ہے کہ اس سے ان کی مردانگی نظر آئے گی جو خاتون ساتھی کو زیادہ برانگیختہ کرے گی ۔ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا ہے ، کئی مرتبہ سیکس کی لگام خواتین اپنے ہاتھوں میں چاہتی ہیں اور ایسا ہونے پر ان کا تجربہ کھل کر سامنے آتا ہے ۔ خاتون ساتھی کو پہل کرنے دیں تو آپ کو معلوم پڑے گا کہ تعلقات میں جدیدیت آگئی ہے۔
      دوسری ایک غلطی بیڈ روم کو سیکس کی جگہ تسلیم کرلینا ہے ۔ سیکس کی شروعات بستر سے نہیں ہوتی ، بیڈ روم میں جانے سے پہلے ہی اس کی شروعات کریں ۔ جیسے کتاب پڑھتے ہوئے یا کھانا بناتے ہوئے ، یا کسی بھی کام میں ساتھی کی مدد کرتے ہوئے ۔ کسی روز شام کو اس کیلئے تحفہ لے کر آئیں یا پھر ساتھ مل کر کوئی فلم دیکھیں ، اس سے بھی ذہن تیار ہوتا ہے۔ نازک لمس کے ساتھ شروعات کریں ، خاتون ساتھی کو مخصوص اعضا کے علاوہ پیشانی اور گال پر مرد ساتھی کا لمس جوش سے بھر دیتا ہے۔
      علاوہ ازیں بستر پر جذباتی روبوٹ کی طرح سلوک کرنا سیکس میں خاتون کی دلچسپی کو کم کرسکتا ہے۔ سیکس کرتےہوئے باتیں کریں ، قہقہے لگائیں ، اس کی کسی خوبی کی سراہنا کریں ، یہ سبھی باتیں خواتین کو کافی پسند آتی ہیں۔ ان سب کے ساتھ ایک بات جو سب سے زیادہ ضروری ہے ، وہ اجازت سے کرنا ہے ۔ اگر آپ کا کوئی فعل آپ کی خاتون ساتھی کو اچھا نہ لگے تو اس کی مخالفت کا انتظار نہ کریں ، بلکہ وہیں رک جائیں ۔
      ۔(ڈاکٹر پارس شاہ ساندھیہ ملٹی اسپشلیٹی ہاسپیٹل احمد آباد ، گجرات میں چیف کنسلٹنٹ سیکسولاجسٹ ہیں)۔
      اگر آپ کے دل میں کوئی بھی سوال یا تجسس ہے تو آپ اس ای میل پر ہمیں میل بھیج سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ آپ کے سبھی سوالوں کا جواب دیں گے۔
      Ask.life@nw18.com
      First published: