نارائن سائی کی مشکلات میں مزید اضافہ ، اب خاتون صحافی نے درج کرایا جنسی استحصال کا کیس

ایک خاتون صحافی نے خود ساختہ مذہبی رہنما آسا رام کے بیٹے نارائن سائیں کے خلاف تین سال قبل ایک انٹرویو کے دوران جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔

Nov 04, 2016 03:46 PM IST | Updated on: Nov 04, 2016 03:47 PM IST
نارائن سائی کی مشکلات میں مزید اضافہ ،  اب خاتون صحافی نے درج کرایا جنسی استحصال کا کیس

نوئیڈا : ایک خاتون صحافی نے خود ساختہ مذہبی رہنما آسا رام کے بیٹے نارائن سائی کے خلاف تین سال قبل ایک انٹرویو کے دوران جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔ نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش یادو نے جمعہ کو بتایا کہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ 2013 میں جب وہ ایک مقامی نیوز چینل میں کام کرتی تھی تو دہلی کے قرول باغ میں نارائن سائی کے آشرم میں ان کے انٹرویو کے لئے گئی تھی۔ جہاں اس کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

پولیس افسر نے کہا کہ جب خاتون نے اس بابت چینل کے سربراہ کو بتایا ، تو انہوں نے اسے معاملہ کو رپورٹ نہیں کرنے کا مشورہ دیا ، جس کے بعد خاتون نے نیوز چینل چھوڑ دیا۔ تقریبا 10 دن پہلے خاتون نے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرمیندر سنگھ سے شکایت کی ، جسے یادو کو بھیجا گیا۔

یادو نے بتایا کہ ابتدائی چھان بین کے بعد کل شام نارائن سائی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے اس بابت پولیس کو کچھ تصاویر بھی پیش کی ہیں۔

غور طلب ہے کہ سائی کو پہلے اپنے والد کے آشرم میں 2002 سے 2005 کے درمیان سورت کی ایک خاتون کا بار بار جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سائی نے معاملہ کو ہلکا کرنے کے لئے پولیس، ڈاکٹر اور عدالتی افسر تک کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔

Loading...

Loading...