உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bilkis Bano Case:بلقیس بانو کے درد پر رو پڑی شبانہ اعظمی، قصورواروں کی رہائی پر کہا-یہ بے حد شرمناک ہے

    بالقیس بانو (فائل فوٹو)

    بالقیس بانو (فائل فوٹو)

    Shabana Azmi On Bilkis Bano Case: بلقیس بانو کیس میں رہا ہوئے مجرموں کو لے کر شبانہ اعظمی نے یہ بھی کہا کہ’اس طرح سے ان مجرمین کا استقبال کرنا بے حد شرمناک ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Maharashtra
    • Share this:
      Shabana Azmi On Bilkis Bano Case:بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو گزشتہ مہینے جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس معاملے پر سوشل میڈیا پر لوگوں کے الگ الگ ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ کی کئی قدآور ہستیوں نے گینگ ریپ اور سات لوگوں کے قتل کے ان مجرمین کی جیل سے رہائی پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس درمیان اب ہندی سینما کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو کیس پر اپنا ری ایکشن دیا ہے۔ جس کے تحت ان قصورواروں کی رہائی کو دیکھ کر وہ رو پڑی اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔

      بلقیس بانو کیس پر چھلکا شبانہ کا درد
      غورطلب بات ہے کہ ایک حالیہ میڈیا انٹرویو کے دوران شبانہ اعظمی نے بلقیس بانو کیس پر اپنی رائے دی۔ اس دوران شبانہ بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کو لے کر کافی ناراض اور مایوس نظر آئیں۔ جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑیں۔ اس کے ساتھ ہی ان مجرموں کی رہائی پر شبانہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں فی الحال جرائم اور گھناؤنے جرائم کے بارے میں لوگوں کی سمجھ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ بلقیس بانو کے ساتھ اس گھناؤنے جرم کے مجرموں کا جیل سے رہائی پر مٹھائیاں تقسیم کرکے استقبال کیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ ان پر پھول بھی چڑھائے گئے۔ ایسے طریقہ کار سے ملک کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟ یہ صورتحال کافی خوفناک ہے۔ ایک طرف ملک میں خواتین کی طاقت کو فروغ دینے کی بات زور و شور سے ہو رہی ہے۔ لیکن یہ سب دیکھ کر میں سوچ میں پڑ جاتی ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      INS Vikrant:ملک کو آج ملے گا سودیشی وکرانت، برطانوی دور کی بحریہ کا بدل جائے گا نشان

      یہ بھی پڑھیں:
      Karnataka : لنگایت مٹھ کے سنت مروگا سوامی گرفتار، نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا الزام

      قصورواروں کی رہائی کے بعد ان کا استقبال کرنابے حد شرمناک
      اپنی بات کو آگے رکھتے ہوئے بلقیس بانو کیس میں رہا ہوئے مجرموں کو لے کر شبانہ اعظمی نے یہ بھی کہا کہ’اس طرح سے ان مجرمین کا استقبال کرنا بے حد شرمناک ہے۔ جس خاتون کے ساتھ یہ گھناونا جرم ہوا ذرا اس کے بارے میں سوچیے کہ اس پر کیا گزر رہی ہوگی۔‘ نربھیا کو انصاف دلانے کے لئے پورا ملک سڑک پر تھا، جو کہ لازمی بھی ہے، ایسے کرائم کے خلاف مل کر آواز اٹھانی چاہیے، لیکن بات جب بلقیس بانو کی آتی ہے تو سب چپ ہوجاتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: