ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہ فیصل کا کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر ردعمل، کہا- انتہا پسند جماعتوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جائے

لکھنئومیں خشک میوے بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر شاہ فیصل نے ردعمل ظاہر کیا

  • UNI
  • Last Updated: Mar 07, 2019 11:36 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہ فیصل کا کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر ردعمل، کہا- انتہا پسند جماعتوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جائے
فیصل شاہ کی فائل تصویر

اترپردیش کی راجدھانی لکھنئومیں گذشتہ روز خشک میوے بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے انتہا پسند جماعتوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے کر ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر شاہ فیصل نے اس واقعے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'ان شر پسند جماعتوں نے ملک کی سیکولر ساخت کو تباہ کیا ہے اور کشمیری ان کے تازہ ٹارگیٹ ہیں'۔

انہوں نے وزیر اعظم دفتر سے بجرنگ دل، ویشو ہند پریشد اور دیگر انتہا پسند جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کی ہے۔ شاہ فیصل نے اقوام متحدہ اور امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ان انتہا پسند تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قراردیں۔


یہ بھی پڑھیں: ڈرائی فروٹ بیچ رہے کشمیری نوجوانوں کو بے رحمی سے پیٹا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنئو کے ڈالی گنج میں بدھ کے روز خشک میوے بیچنے والے دو کشمیری نوجوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا۔ جموں کشمیر کے کولگام سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ڈالی گنج میں خشک میوے بیچ رہے تھے کہ اس دوران کچھ افراد نے ان کی پہچان پوچھ کر پٹائی شروع کی۔

 
First published: Mar 07, 2019 11:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading