نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں، لیکن اب کشمیر میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کشمیر کا نوجوان اب ترقی کی بات کر رہا ہے اور کشمیر سے پتھراو اب ختم ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات، پولرائزیشن کی سیاست، حجاب تنازعہ، سی اے اے کا موضوع، کورونا کا بحران، دہشت گردی، یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے سے متعلق تعطل جیسے کئی ایسے موضوع ہیں، جن پر اس وقت پورے ملک میں بحث چل رہی ہے۔ دوسری طرف یوپی میں انتخابی تشہیر اب آخری دور میں پہنچ چکا ہے۔ الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دور بھی عروج پر ہے۔ ان تمام موضوعات پر نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ایکسکلوزیو بات کی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی مدت کے دوران سبھی مذاہب اور ذات پات کے لئے ترقی کے منصوبوں پر کام ہوا۔ انہوں نے مرکز اور ریاست کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین سبھی طبقات کے لئے کام کیا۔ وزیر داخلہ نے یوپی کے ساتھ ساتھ ملک کے چار دیگر ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کے اچھی کارکردگی کی وجہ بتائی۔ آپ کو بتادیں کہ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں بھی اسمبلی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔ امت شاہ کے ساتھ یہ پورا انٹرویو آپ آج شام 8 بجے نیوز 18 نیٹ ورک کے سبھی چینلوں پر دیکھ سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے یوپی الیکشن سے جڑے اہم سوالوں پر کیا جواب دیا، آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔
یوگی جی نے 80-20 کا ذکر کیا، کیا ہندو بنام مسلم ہے؟
میں نہیں مانتا کہ ہندو-مسلم کی تقسیم ہے۔ پولرائزیشن ضرور ہو رہا ہے۔ غریب، کسان بھی پولرائز ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں کسانوں کو کسان کلیان ندھی کا پیسہ مل رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔