LIVE NOW

Shaheen Bagh Protest Live Updates: کانپور: پچاس گھنٹے بعد سڑک سے ہٹیں خواتین، واپس پارک میں دھرنے پر بیٹھیں

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج سے جڑی تمام خبریں یہاں پڑھیں۔ پورے ملک میں گزشتہ دو ماہ کے عرصہ سے دہلی کے شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون ( Citizenship Amendment Act)، نیشنل رجسٹر آف سینٹزنز (National Register of Citizenship)، نیشنل پوپولیشن رجسٹر (National Population Register)، کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہے۔

news18urdu.com | February 13, 2020, 1:33 PM IST
facebook Twitter Linkedin
Last Updated February 13, 2020
auto-refresh
Load More
گزشتہ دو ماہ کے عرصہ سے  دہلی کے  شاہین باغ  میں شہریت ترمیمی قانون ( Citizenship Amendment Act)، نیشنل رجسٹر آف سینٹزنز (National Register of Citizenship)، نیشنل پوپولیشن رجسٹر (National Population Register)، کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ شاہین باغ  کا احتجاجی مظاہرہ نہ صرف دہلی بلکہ پوری دنیا میں پْرامن احتجاج  کی ایک مثال بن کر ابھرا ہے۔  ہم آپ یہاں شاہین باغ احتجاج سے جڑی تمام اپڈ یٹس  فراہم کریں گے۔ ہمارے ساتھ جڑیں رہے۔

شاہین باغ خواتین مظاہرہ میں کل کوئی تقریری نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی پروگرام ہوا۔سب نے خاموش ہوکرسبھی پارٹی سے برات کا اظہار کیا۔وہاں ایک بورڈ آویزا کردیا گیا تھا جس پر لکھا تھا ”آج خاموش دھرنا ہے، آپ سب لوگ خاموش رہیں،ہمار ا موضوع سی اے اے، این آر سی اور این پی آر ہے، ہم کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے“۔ اس کی وجہ سے ہر طرف خاموشی رہی اورکوئی نعرے بھی نہیں لگے۔ شاہین باغ مظاہرہ گاہ میں بنے انڈیا گیٹ، ہندوستان کے نقشے اور لائبریری کے قریب مختلف گروپ نکڑ ناٹک‘ نغمے، ترانے اور نعرے لگاتے نظر آتے تھے۔

سپریم کورٹ نے شاہین باغ میں احتجاج کو لیکر مرکزی حکومت سے جواب مانگاہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ کوئی بھی احتجاج کے نام پر سڑک کو بلاک نہیں کرسکتاہے۔ کورٹ نے کہا کہ عدالت اس معاملہ کو حل کرنے کے لیے کوشش کررہی ہے۔ کورٹ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت تک دہلی پولیس ،ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے کہاہے۔