شاہین باغ کے سماجی کارکن شہزاد علی کی بی جے پی میں انٹری ، کہی یہ بڑی بات
شاہین باغ کے سماجی کارکن شہزاد علی کی بی جے پی میں انٹری ، کہی یہ بڑی بات
بھارتیہ جنتا پارٹی میں انٹری کرکے کے بعد شہزاد علی نے کہا کہ میں بی جے پی میں شامل ہوگیا ہوں تاکہ اپنی کمیونٹی کے ان لوگوں کو غلط ثابت کرسکوں ، جو اس پارٹی کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم سی اے اے کے معاملہ پر بھی ان کے ساتھ بیٹھیں گے ۔
دہلی کے شاہین باغ کے سماجی کارکن شہزاد علی نے بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر آدیش گپتا کی موجود میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن تھام لیا ہے ۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر شیام جاجو بھی موجود تھے ۔ اس دوران شہزاد علی نے کہا کہ ہماری برادری کے لوگ بی جے پی کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں ، میں انہیں غلط ثابت کرنا چاہتا ہوں ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی میں انٹری کرکے کے بعد شہزاد علی نے کہا کہ میں بی جے پی میں شامل ہوگیا ہوں تاکہ اپنی کمیونٹی کے ان لوگوں کو غلط ثابت کرسکوں ، جو اس پارٹی کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہم سی اے اے کے معاملہ پر بھی ان کے ساتھ بیٹھیں گے ۔
غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے سی اے اے کے خلاف شاہین باغ کے دھرنے کو بہت بڑا ایشو بنایا تھا ، لیکن اب اسی علاقہ کے ایک سماجی کارکن نے اپنے ہاتھ میں کمل تھام لیا ہے ۔
Delhi: Shaheen Bagh social activist Shahzad Ali joins BJP in presence of State BJP President Adesh Gupta & leader Shyam Jaju. Shahzad Ali says, "I have joined BJP to prove wrong those in our community who think BJP is our enemy. We'll sit together with them over CAA concerns." pic.twitter.com/bJyhGp7MMb
آپ کو بتادیں کہ دسمبر 2019 میں مودی حکومت نے پارلیمنٹ سے سی اے اے پاس کراکر شہریت ترمیمی قانون لاگو کیا تھا ، جس کے تحت پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی استحصال کا شکار ہوکر ہندوستان آنے والے غیر مسلم پناہ گزینوں کو ہندوستان کی شہریت دئے جانے کا بندوبست ہے ۔ اس قانون کے تحت ان تینوں ممالک سے جو ہندو ، سکھ ، جین ، بودھ ، پارسی اور عیسائی مذہبی استحصال کی وجہ سے 31 دسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان میں آکر پناہ گزیں کی زندگی گزار رہے ہیں ، انہیں ہندوستان کی شہریت دی جائے گی ، لیکن قانون کی ملک بھر میں مسلمانوں نے شدید مخالفت کی اور احتجاج کیا ، جس میں دہلی کے شاہین باغ کا دھرنا دنیا بھر میں سرخیوں میں رہا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔