داود ابراہیم کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے، پاکستان دہشت گرد ملک اعلان ہو: شاہنواز حسین
بی جے پی کے ترجمان سید شاہنواز حسین نےکہا کہ پاکستان کو مجبوری میں قبول کرنا پڑا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں معاملہ کا سرغنہ داود ابراہیم اس کے یہاں ہے۔ بین الاقوامی دباو میں آخرکار اسے اپنے یہاں موجود دہشت گردوں کی فہرست جاری کرنی پڑی ہے۔
- UNI
- Last Updated: Aug 22, 2020 10:10 PM IST

داود ابراہیم کو ہندوستان کے حوالے کیا جائے، پاکستان دہشت گرد ملک اعلان ہو: شاہنواز حسین
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سنیچر کو کہا کہ پاکستان نے ممبئی بم حملے کے سرغنہ داود ابراہیم کے کراچی میں ہونے کی بات قبول کرکے اپنی دہشت گردی کو حمایت دینے کی پالیسی ظاہر کردی ہے اور اب داود کو ہندستان کے حوالے کرنے کے ساتھ ہی پاکستان کو دہشت گردملک اعلان کیا جانا چاہئے۔
بی جے پی کے سینئر ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ پاکستان کو مجبوری میں قبول کرنا پڑا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں معاملہ کا سرغنہ داود ابراہیم اس کے یہاں ہے۔ بین الاقوامی دباو میں آخرکار اسے اپنے یہاں موجود دہشت گردوں کی فہرست جاری کرنی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ پاکستان کب تک اپنی ناپاک حرکتوں کو چھپائے گا۔ آخر کار ہندستان کا دعوی صحیح ثابت ہوااور اب پاکستان فوری طورپر داود کو ہندستان کے حوالے کرے تاکہ اس کے گناہوں کا حساب ہوسکے۔

بی جے پی کے سینئر ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ پاکستان کو مجبوری میں قبول کرنا پڑا ہے کہ ممبئی بم دھماکوں معاملہ کا سرغنہ داود ابراہیم اس کے یہاں ہے۔