ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کی اپیل- کشمیری جنگجو بندوقیں چھوڑ کر قلم اٹھائیں

بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کہا: 'کشمیر میں جن نوجوانوں نے بندوقیں اٹھائی ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ یہ راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ بندوق سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ بندوق اٹھانے والوں کی عمر لمبی نہیں ہوتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 22, 2020 11:07 PM IST
  • Share this:
بی جے پی رہنما شاہنواز حسین کی اپیل- کشمیری جنگجو بندوقیں چھوڑ کر قلم اٹھائیں
کشمیری جنگجو بندوقیں چھوڑ کر قلم اٹھائیں: شاہنواز حسین

سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ کشمیری جنگجووں کو بندوقیں چھوڑ کر قلم اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بندوق اٹھانے والوں کی عمر لمبی نہیں ہوتی ہے اور ان کا یہ اقدام خودکشی کے مترادف ہے۔ اتوار کو یہاں یو این آئی اردو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہنواز حسین نے کہا: 'کشمیر میں جن نوجوانوں نے بندوقیں اٹھائی ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ یہ راستہ چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔ بندوق سے انہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ بندوق اٹھانے والوں کی عمر لمبی نہیں ہوتی ہے۔ بندوق اٹھانے والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ انہیں آج نہیں تو کل مرنا ہے'۔


بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین کا مزید کہنا تھا: 'خودکشی حرام ہے، وہ کیوں خودکشی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بھی جموں وکشمیر کے نوجوان ہیں۔ انہیں بندوقیں چھوڑ کر قلم اٹھانا چاہئے۔ قلم زندگی بھر کے لئے ہے بندوق چند ہفتوں اور مہینوں کے لئے ہے۔ جو چیز لمبے وقت تک چلے، وہی اٹھانی چاہئے۔ بندوق اٹھائیں گے تو مارے جائیں گے'۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وادی کشمیر میں پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے بعد بھی جنگجو تنظیموں کی صفوں میں شمولیت کے گراف میں کوئی نمایاں کمی نہیں آئی ہے اور اس کی کیا وجہ ہے؟ تو شاہنواز حسین نے اس کے لئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔


انہوں نے کہا: 'پاکستان ایک نکما ملک ہے۔ وہاں صرف ایک انڈسٹری ہے اور وہ دہشت گرد پیدا کرتی ہے۔ امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے، جہاں فوج بھی دہشت گردوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہاں فوج اور دہشت گردوں میں ملی بھگت ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'آج کی تاریخ میں پاکستان کی یہ حالت ہے کہ اسے سعودی عرب نے بھی چھوڑ دیا ہے۔ اب تو وہ کہیں کا بھی نہیں رہا ہے۔ وہ صرف دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان جیسی کارروائی کرے گا اس کو اس سے زوردار جواب دیا جائے'۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 22, 2020 11:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading