ہندوستان کے خلاف مظاہرہ کررہے خالصتانی حامی امریکہ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کے بچوں کا محاصرہ کرنے اور انہیں پریشان کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ خالصتان حامی اب شرمناک حرکتوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی بیٹی سیرت کور کو فون پر نہ صرف دھمکی دی ہے بلکہ گالی گلوج بھی کیا ہے۔ یہ انکشاف بھگونت مان کی سابق بیوی اندرپریت کور نے فیس بک کے ذریعے کیا ہے۔
پٹیالہ کے ایک وکیل نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر سیرت کور کو خالصتان حامیوں کی جانب سے دھمکانے اور گالی گلوج کرنے سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہے۔ بھگونت مان کی سابقہ اہلیہ نے انکشاف کیا کہ امریکہ کے ایک گرودوارے میں اس تعلق سے تجویز بھی پاس کی گئی ہے۔ تجویز میں بھگونت مان کے دونوں بچوں کا محاصرہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مان کی سابق بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ امریکہ میں ہی رہتی ہیں۔ بتادیں کہ بھگونت مان اپنی پہلی بیوی سے طلاق لے چکے ہیں اور اس شادی سے ان کی دو اولادیں بیٹی سیرت کور مان اور بیٹا دلشان مان ہیں۔ گزشتہ سال 16 مارچ کو دونوں اپنے والد کے وزیراعلیٰ کے عہدے کی حلف برداری تقریب میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان آئے تھے۔
یاد رہے کہ، ہندوستان نے 26 مارچ کے روز کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے ملک میں خالصتانی حامیوں اور انتہا پسندوں کی حالیہ کارروائیوں کے بارے میں تشویش سے آگاہ کیا۔ وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ حکومت ہند نے اس بارے میں وضاحت طلب کی ہے کہ ایسے عناصر کو پولیس کی موجودگی میں ہمارے سفارتی مشن اور قونصل خانوں کی حفاظت کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت کیسے دی گئی؟
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔