ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شرمناک ! 60 سال کا سسر اپنی بہو کو بھیجتا تھا فحش ویڈیو اور پھر ایک دن کردی یہ گھنونی حرکت

شادی شدہ خاتون نے خواتین کمیشن کو اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ سسر پہلے اس کو فحش پیغامات بھیجتا تھا اور رات گئے اس کے کمرے میں جھانکتا تھا ۔

  • Share this:
شرمناک ! 60 سال کا سسر اپنی بہو کو بھیجتا تھا فحش ویڈیو اور پھر ایک دن کردی یہ گھنونی حرکت
ملزم نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا ۔ علامتی تصویر

بہار کے مظفر پور سے رشتوں کو شرمسار کردینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک شادی شدہ خاتون نے خواتین کمیشن میں اپنے سسر کے خلاف فحش حرکتیں کرنے اور آبروریزی کی کوشش کرنے کی شکایت درج کرائی ہیں ۔ شادی شدہ خاتون نے بتایا کہ اس کی شادی محمد ظفر سے سال 2012 میں ہوئی تھی ۔ اس کے تین بچے ہیں اور شادی کے 4 سال تک سب کچھ ٹھیک تھا ، لیکن بعد میں شوہر نے جھگڑا شروع کردیا ۔ تھوڑی ہی عرصہ کے بعد وہ دربھنگہ کام کے سلسلے میں چلا گیا ۔ اس دوران وہ اپنے سسر کے ساتھ گھر میں ہی رہ رہی تھی ۔ اس کے بعد اس کا 60 سالہ سسر اس کو بری نظر سے دیکھنے لگا ۔


شادی شدہ خاتون نے خواتین کمیشن کو اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ سسر پہلے اس کو فحش پیغامات بھیجتا تھا اور رات گئے اس کے کمرے میں جھانکتا تھا ۔ لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ رات میں اس کے کمرے میں داخل ہوگیا اور اس کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی ۔ اس سلسلے میں جب شوہر کو اطلاع دی ، تو اس نے خاتون کو برا بھلا کہا اور والد کے ساتھ رشتہ بنانے کیلئے کہا ۔ اسی کے ساتھ سسر نے بھی زبردستی خاتون کو اس کا جھوٹا کھانا کھلایا اور اس کے لئے اس نے دلیل دی کہ ایسا کرنے سے دونوں میں اچھے تعلقات پیدا ہوں گے اور محبت بڑھے گی ۔


شادی شدہ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ اس نے سسر سے خود کو بچانے کی کافی کوشش کی اور ساتھ ہی سسر کو سمجھانے کی بھی کوشش کی ، لیکن وہ اس نے اپنی حرکتیں بند نہیں کیں ۔ جس کے بعد اس نے خواتین کمیشن میں شکایت کی ہے ۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمیشن نے سسر اور خاتون کے شوہر کو نوٹس بھیجا ہے اور فوری طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

First published: Jan 23, 2020 06:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading