مہاراشٹر: کانگریس، این سی پی اورشیوسینا کی میٹنگ ختم، شرد پوارنےکیا اعلان- ادھوٹھاکرے ہوں گے وزیراعلیٰ

مہاراشٹرمیں نئی حکومت کی تشکیل کولےکرممبئی کے ورلی علاقے واقع نہروسینٹرمیں کانگریس، شیوسینا اوراین سی پی کی میٹنگ ہوئی، اس کےبعد شرد پوارنےادھو ٹھاکرے کے وزیراعلیٰ بننے کا اعلان کردیا ہے۔

Nov 22, 2019 07:16 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 07:35 PM IST
مہاراشٹر: کانگریس، این سی پی اورشیوسینا کی میٹنگ ختم، شرد پوارنےکیا اعلان- ادھوٹھاکرے ہوں گے وزیراعلیٰ

ادھو ٹھاکرے ہوں گے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ، شرد پوارنےکیا اعلان

ممبئی: مہاراشٹرمیں نئی حکومت کی تشکیل کولے کرمیٹنگوں کا دورجاری ہے۔ ممبئی کے ورلی علاقے واقع نہروسینٹرمیں کانگریس، شیوسینا اوراین سی پی کی میٹنگ شروع ہوئی۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے کانگریس لیڈراحمد پٹیل، پرتھوی راج چوہان، بالا صاحب تھوراٹ، شیو سینا لیڈرسبھاش دیسائی، ایکناتھ شندے، شرد پوار، جینت پاٹل اورپرفل پٹیل  سمیت کئی بڑے لیڈرپہنچے تھے۔ میٹنگ کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوارنے کہا کہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تفصیلی اطلاع ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرکے دے دی جائے گی۔

ادھواورآدتیہ ٹھاکرے بھی پہنچے

تینوں پارٹیوں کی مشترکہ میٹنگ سے قبل کانگریس لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ تینوں  (کانگریس، شیوسینا اوراین سی پی) پارٹیوں کی میٹنگ بھی سبھی باتوں پرفیصلہ لیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے ادھو ٹھاکرے اورآدتیہ ٹھاکرے بھی پہنچ گئے ہیں۔

حکومت تشکیل آخری مرحلے میں

مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل کے لئے سیاسی سرگرمیاں بڑھنے کے درمیان شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے جمعہ کو اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی سے یہاں ملاقات کی اوران سے کہا کہ ریاست میں ان کی پارٹی کی قیادت والی حکومت بننے کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔  شیوسینا رکن اسمبلی بھاسکرجادھو نے بتایا کہ ادھو ٹھاکرے نے حکومت کی تشکیل کے عمل اوردہلی میں کانگریس - این سی پی لیڈروں کے درمیان میٹنگ کے بارے میں اراکین اسمبلی کوواقف کرانے کے لئے ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا 'ادھو ٹھاکرے نے ہم سے ملاقات کی اورکہا کہ شیوسینا کی قیادت والی حکومت کی تشکیل آخری مرحلے میں ہے'۔

شیوسینا کا ہی وزیراعلیٰ ہوگا: کانگریس

اس سے قبل کانگریس لیڈرمانک راؤ ٹھاکرے نے جمعہ کو کہا کہ مہاراشٹرکا اگلا وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہوگا اورشرد پوارکی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے حکومت کی تشکیل پرریاستی سطح کی میٹنگ میں اس عہدے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ عہدہ پانچ سال کے لئے شیوسینا کو دیا جاسکتا ہے۔ مانک راؤ ٹھاکرے نے کہا کہ شیو سینا، کانگریس اوراین سی پی کے لیڈرکچھ زیرالتوا معاملوں کو واضح کرنے کے لئے آج جمعہ کی شام  ساتھ میں بیٹھیں گے اورحکومت کی تشکیل کا دعویٰ کرنے کے لئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملنے کے وقت کولے کرفیصلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا 'وزیراعلیٰ شیوسینا سے ہی ہوگا، این سی پی نے ریاستی سطح کی میٹنگوں میں وزیراعلیٰ عہدے کا مطالبہ نہیں کیا ہے'۔

اس سے قبل شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ مہاراشٹرمیں پانچ سال کے لئے شیو سینا کا ہی وزیراعلیٰ ہوگا۔ سبھی جماعتیں شیوسینا کے وزیراعلیٰ عہدے پرراضی ہوگئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سابق اتحادی جماعت بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کی بات پرانہوں نے کہا کہ اب سارے راستے بند ہوگئے ہیں۔ سنجے راؤت نے کہا کہ اگربی جے پی اندرکی سنہاسن دے گی، وہ بھی ہمیں منظورنہیں ہوگا۔ صحافیوں سے بات چیت میں شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نےکہا کہ دو دن میں وزیراعلیٰ کولے کرفیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرکے عوام اورشیوسینک چاہتے ہیں کہ ادھو ٹھاکرے ریاست کے وزیراعلیٰ بنیں۔

Loading...