ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شرد پوار نے کہا- کورونا بیماری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، بنا لیں زندگی کا حصہ

شرد پوار نے کہا کہ جاری لاک ڈاؤن 4 نے ٹرانسپورٹ خدمات کو شدید متاثر کیا ہے اور ریاست اور سڑک کے ذریعے نقل و حمل کو آہستہ آہستہ بحال کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 20, 2020 10:00 PM IST
  • Share this:
شرد پوار نے کہا- کورونا بیماری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، بنا لیں زندگی کا حصہ
این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا- کورونا کا جلد ہوجائے گا خاتمہ۔ فائل فوٹو

ممبئی: کورونا وائرس کے سلسلے میں ایک اہم اور توجہ طلب بیان میں، راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے آج کہا کہ جلد ہی کورونا بیماری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہوگا اور اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ اسے "زندگی کے حصے کے طور پر قبول کریں اور معمول پر آئیں۔ اب عوام سے نرمی برتنے کی ضرورت ہے’۔ ایک ٹوئٹ میں آج انہوں نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کو دہرایا ہے اورکہا کہ “جلد ہی کورونا بیماری کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا۔ اس کو زندگی کے ایک حصے کے طور پر قبول کرنے، اس سے ہوشیار رہنے اور عوام میں حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔"


انھوں نے اس ضمن میں جاپان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ "جاپان میں، لوگ ماسک پہنتے ہیں، اپنی معمول کی معاشرتی زندگی کے حصے کے طور پر ذاتی حفظان صحت کی دیکھ بھال کرتے ہیں"۔ واضح رہے کہ کل بھی انھوں نے مہاراشڑ کےوزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ریاست کی موجودہ صورتحال، انتظامیہ کو درپیش چیلنجوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے درکار حفاظتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہی بات کہی تھی۔


شرد پوار نے آج کہا کہ جلد ہی کورونا بیماری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہوگا اور اب یہ ضروری ہوگیا ہے۔
شرد پوار نے آج کہا کہ جلد ہی کورونا بیماری کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہوگا اور اب یہ ضروری ہوگیا ہے۔


شرد پوار نے کہا کہ جاری لاک ڈاؤن 4 نے ٹرانسپورٹ خدمات کو شدید متاثر کیا ہے اور ریاست اور سڑک کے ذریعے نقل و حمل کو آہستہ آہستہ بحال کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ تاکہ ریاست میں معمول کی طرف لوٹ جانے والی صورتحال کے بارے میں عوامی اعتماد پیدا کیا جاسکے۔ نجی شعبے میں دکانیں، دفاتر اور ادارے مکمل احتیاط کے ساتھ کھولے جائیں اور موجود صورتحال میں جاری سختی کو کم کر کے نرمی برتی جائے۔ انھوں نے ایک بار پھر اپنی التجا کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے ماسک پہننے، دستانے، سینیٹائزر، ہاتھ دھونے وغیرہ جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے کہا۔
First published: May 20, 2020 09:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading