ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شرد پوار کا بڑا بیان ، مہاراشٹر میں این پی آر نہیں چاہتی ہے کانگریس اور این سی پی

وفد میں شریک مولانا اعجاز کشمیری نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار نے وفد سے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ مہاراشٹر میں این پی آر اور این آر سی کے معاملہ میں مرکزی حکومت کے خلاف ہیں اور وفد کے مطالبات کے ساتھ ہیں ۔

  • Share this:
شرد پوار کا بڑا بیان ، مہاراشٹر میں این پی آر نہیں چاہتی ہے کانگریس اور این سی پی
شرد پوار کا بڑا بیان ، مہاراشٹر میں این پی آر نہیں چاہتی ہے کانگریس اور این سی پی

ممبئی : الائنس اگینسٹ این پی آر ، سی اے اے اور سی این آر سی کے ایک وفد نے آج این سی پی سپریمو شردپوار سے ملاقات کرتے ہوئے مہاراشٹر میں این پی آر کے نفاذ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے کے الائنس اگینسٹ سی اے اے ،  این پی آر اور این آر سی کے زیر اہتمام آزاد میدان ممبئی میں 15 فروری کو کامیاب عوامی ریلی کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔ اس الائنس کے ذمہ دار وفد نے ممبئی میں شرد پوار کے گھر پر ملاقات کرتے ہوئے مہاراشٹر میں این پی آر کو نافذ نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔


وفد نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں این پی آر اور این آر سی پر عمل درآمد نہ ہونے دیں ۔ اس کے ساتھ ہی این آر سی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن مظاہرین پر درج پولیس کیس کو واپس لیا جائے۔


وفد میں شریک معروف عالم دین مولانا اعجاز کشمیری نے نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار نے وفد سے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ مہاراشٹر میں این پی آر اور این آر سی کے معاملہ میں مرکزی حکومت کے خلاف ہیں اور وفد کے مطالبات کے ساتھ ہیں ۔ ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ کے ایک سوال پر شرد پوار نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی ، سی اے اے کے خلاف ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ میں اس کے خلاف ووٹ بھی کیا ہے ۔


الائنس اگینسٹ اسی اے اے ، این پی ار اینڈ این آر سی کے کنوینر حسیب بھاٹکر نے کہا کہ شرد پوار نے یقین دلایا ہے کہ کانگریس اور این سی پی دونوں مہاراشٹر میں این پی آر پر عمل درآمد نہ کرنے کے حق میں ہے اور انہوں نے اتحاد کو بھی مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے سے تبادلہ خیال اور ملاقات کرنے کے لئے کہا ۔ حسیب بھاٹکر نے کہا کہ شرد پوار نے مہاراشٹر میں این پی آر کے عدم نفاذ کے متعلق وزیر اعلٰی مہاراشٹر سے ملنے کا مشورہ دیا ۔ او بی سی لیڈر راکیش راٹھوڑ نے  مردم شماری کو ذات پات پر مبنی کرائے جانے کی مانگ کی ۔ مولانا اعجاز کشمیری نے کہا کہ شرد پوار کے مشورے پر وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے کیلئے وقت طلب کیا گیا ہے ۔ ٹھاکرے سے ملاقات کے ذریعہ وفد مہاراشٹر میں این پی آر کے عدم نفاذ کے متعلق تفصیلی گفتگو کرے گا ۔ وفد میں الائنس کے علاوہ دلت ، آدیواسی اور او بی سی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
First published: Feb 18, 2020 08:10 PM IST