مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے شرد پوار

اطلاع کے مطابق، پوار پہلے وزیر اعظم سے ملیں گے اور اس کے بعد ریاست کی سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کا وفد پوار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

Nov 20, 2019 10:36 AM IST | Updated on: Nov 20, 2019 10:47 AM IST
مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کریں گے شرد پوار

نریندر مودی، شرد پوار: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں جاری سیاسی اتھل پتھل اور این سی پی۔ کانگریس کی میٹنگوں کے دور کے بیچ آج ایک بڑی خبر ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار بدھ کو یعنی آج دوپہر 12.30  بجے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ حالانکہ اس ملاقات کا مقصد مہاراشٹر کی سیاست نہیں بلکہ ریاست کے کسانوں کے مسئلہ پر بات چیت کرنی ہے۔ اطلاع کے مطابق، پوار پہلے وزیر اعظم سے ملیں گے اور اس کے بعد ریاست کی سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کا وفد پوار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک دن پہلے ہی این سی پی اور بی جے ڈی کی راجیہ سبھا میں تعریف کی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ دونوں پارٹیاں ایسی ہیں جنہوں نے پارلیمانی ضوابط کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔ آج میں ان دونوں پارٹیوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ان دونوں ہی پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ سے دیگر پارٹیوں اور ان کی خود کی پارٹی کو سیکھ لینی چاہئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ہی پارٹیاں کبھی بھی ویل میں نہیں اتریں اس کے باوجود دونوں نے اپنے مسائل کو مضبوطی سے سامنے رکھا۔

Loading...

وہیں، دوسری طرف، مہاراشٹر میں این سی پی۔ کانگریس اور شیوسینا کے بیچ حکومت بنانے کی کوششیں زوروں پر ہیں۔ خبر ہے کہ این سی پی اور کانگریس اب شیوسینا کے ساتھ گٹھ بندھن میں حکومت بنائیں گی اور ادھو ٹھاکرے پورے پانچ سال کے لئے ریاست کے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ وہیں، وزارتی عہدوں کو لے کر بھی تینوں پارٹیوں میں تعداد کی تقسیم ہو گئی ہے۔ حالانکہ شرد پوار اور وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ کو کسی بھی سطح پر مہاراشٹر کی سیاست سے جوڑ کر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔

 

Loading...