உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ر اجیہ سبھا الیکشن میں شیو سینا کے امیدوار کی حمایت کریں گے این سی پی سربراہ شرد پوار، یہاں پڑھیں مکمل تفصیل

    Maharashtra Rajya Sabha elections: این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر کی چھ راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے ہونے والے الیکشن میں شیو سینا کے ذریعہ منتخب کئے گئے امیدوار کی حمایت کرے گی۔

    Maharashtra Rajya Sabha elections: این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر کی چھ راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے ہونے والے الیکشن میں شیو سینا کے ذریعہ منتخب کئے گئے امیدوار کی حمایت کرے گی۔

    Maharashtra Rajya Sabha elections: این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر کی چھ راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے ہونے والے الیکشن میں شیو سینا کے ذریعہ منتخب کئے گئے امیدوار کی حمایت کرے گی۔

    • Share this:
      پنے: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر کی چھ راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے ہونے والے الیکشن میں سنبھا جی راجے چھترپتی یا شیو سینا کے ذریعہ منتخب کئے گئے کسی بھی دیگر امیدوار کی حمایت کرے گی۔ شرد پوار نے ہفتہ کے روز پنے میں برہمن طبقے کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے یہ بات کہی۔

      واضح رہے کہ مہاراشٹر کے چھ راجیہ سبھا اراکین پیوش گوئل، ونے سہستن بدھے اور وکاس مہاتمے (بی جے پی)، پی چدمبرم (کانگریس) پرفل پٹیل (این سی پی) اور سنجے راوت (شیو سینا) کی مدت 4 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ ان چھ سیٹوں پر 10 جون کو الیکشن ہونا ہے۔

      پی ٹی آئی کے مطابق، مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی تعداد کی بنیاد پر وہ دو راجیہ سبھا سیٹیں جیت سکتی ہے، جبکہ مہاراشٹر میں برسراقتدار اتحاد شیوسینا، کانگریس اور این سی پی ایک ایک سیٹ جیت سکتی ہیں۔ حالانکہ چھٹی سیٹ کو لے کر سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ اس سیٹ پر کولہا پور شاہی فیملی کے رکن اور چھترپتی شیوا جی مہاراج کے وارث سنبھاجی راجے ایوان بالا میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ نامزد کئے گئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں ا علان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کے لئے اگلا الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے سبھی جماعتوں سے اپنے لئے حمایت طلب کی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      اعظم خان کو جوہر یونیورسٹی منہدم کئے جانے کی تشویش، سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی

      صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں شرد پوار نے ہفتہ کے روز کہا، ’دو سال پہلے، ہم نے (راجیہ سبھا میں) دو سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا اور ہمیں مل گئیں، لیکن اس بار ہمیں ایک سیٹ ملے گی‘۔ این سی پی سربراہ نے مزید کہا ’اپنے امیدوار کے ساتھ ساتھ شیو سینا کے امیدوار کی بھی  حمایت کرنے کے لئے ووٹنگ کریں گے۔ وہ سنبھاجی راجے یا کسی دیگر امیدوار کا انتخاب کرسکتے ہیں، ہم شیو سینا کے ذریعہ منتخب کئے گئے امیدوار کی حمایت کریں گے‘۔

      اس سے قبل شیو سینا کے کچھ سینئر لیڈران نے کہا تھا کہ پارٹی آنے والے راجیہ سبھا الیکشن میں دوسرا امیدوار اتارے گی۔ یہ ایک ایسا قدم ہے، جو سنبھاجی راجے چھترپتی کے راجیہ سبھا پہنچنے کے امکانات میں رخنہ انداز ہوسکتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: