اپنا ضلع منتخب کریں۔

    شرد یادو کی آبائی گاوں میں آج ہوگی آخری رسومات، بہار میں ایک دن کے ریاستی سوگ کا اعلان

    شرد یادو کی آبائی گاوں میں آج ہوگی آخری رسومات، بہار میں ایک دن کے ریاستی سوگ کا اعلان

    شرد یادو کی آبائی گاوں میں آج ہوگی آخری رسومات، بہار میں ایک دن کے ریاستی سوگ کا اعلان

    شرد یادو کے بڑے بھائی سابق ضلع تعلیمی عہدیدار ایس پی ایس یادو نے بتایا کہ گھر کے پاس ہی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Bhopal
    • Share this:
      جنتا دل یونائٹیڈ کے سابق قومی صدر و سابق مرکزی وزیر شرد یادو کی آخری رسومات ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے نرمداپورم ضلع میں ان کے آبادی گاوں میں کی جائے گی۔ پشتینی مکان سے کچھ ہی دوری پر واقع افراد خاندان کے ہی کھلیان میں ان کی آخری رسومات کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔ بہار حکومت نے ان کے انتقال پر جمعہ کو ریاست میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

      شرد یادو کے بڑے بھائی سابق ضلع تعلیمی عہدیدار ایس پی ایس یادو نے بتایا کہ گھر کے پاس ہی آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ جسد خاکی کو دہلی سے 14 جنوری کو صبح 9 بجے خصوصی طیارے سے بھوپال لایا جائے گا، جہاں سے پھر سڑک کے راستے سے آبادی گاوں لایا جائے گا۔ دوپہر ایک بجے آخری رسومات ہوں گی۔ بتادیں کہ جمعرات کی دیر رات گروگرام کے فورٹیس اسپتال میں ان کی موت ہوگئی تھی۔ وہ 75 سال کے تھے۔ سانس لینے میں تکلیف ہونے پر انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

      صدر اور کئی قائدین نے ظاہر کیا افسوس
      صدر دروپدی مرمو نے کہا، شرد یادو ایک اسٹوڈنٹ لیڈر کے طور پر ستر کی دہائی میں جمہوری اقدار کے لیے لڑے۔ وہ پارلیمنٹ میں پچھڑوں کی اہم آواز تھے۔ میں شرد یادو کے افراد خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

      شرد یادو ایک مقبول رہنما اور موثر منتظم تھے۔ جنہوں نے عوامی زندگی میں اعلیٰ معیارات قائم کئے۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔ جگدیپ دھنکھڑ، نائب صدر

      یہ بھی پڑھیں:

      لکھنو : انٹیگرل یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی شرکت

      یہ بھی پڑھیں:
      اردو اساتذہ کی تقرری کے معاملہ میں ایس سی ایس ٹی کیلئے 50 فیصد سے زیادہ آسامیاں ریزرو

      شرد یادو کا ہمارے درمیان نہ رہنا ملک کی عوامی زندگی کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ پانچ دہائیوں کی طویل عوامی زندگی میں انہوں نے ہمیشہ عوام اور پسماندہ لوگوں کے مسائل کو اٹھایا۔ - امت شاہ، مرکزی وزیر داخلہ
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: