بازارمیں لوٹی رونق، سنسیکس میں 300 پوائنٹس کی بڑھت

نئی دہلی۔ کل سیاہ پیر دیکھنے کے بعد آج شئیر بازار میں معمول کی صورت حال رہی۔

Aug 25, 2015 09:56 AM IST | Updated on: Aug 25, 2015 09:56 AM IST
بازارمیں لوٹی رونق، سنسیکس میں 300 پوائنٹس کی بڑھت

نئی دہلی۔ کل سیاہ پیر دیکھنے کے بعد آج شئیر بازار میں معمول کی صورت حال رہی۔ آج سنسیکس 319 پوائنٹس کی بڑھوتری کے ساتھ کھلا۔ جبکہ نفٹی بھی 100 پوائنٹس اوپر کھلا۔ کل سینسیکس 1625 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا۔ کل ہوئی گراوٹ سے سرمایہ کاروں کے قریب 7 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

ادھر، عالمی کساد بازاری کے اندیشہ میں دنیا بھر کی مارکیٹوں میں گراوٹ جاری ہے۔ ہفتے کا پہلا کاروباری دن امریکی مارکیٹ میں انتہائی اتار چڑھاو بھرا دن رہا۔ ابتدائی کاروبار میں ہی ڈاؤ جونز 1089 پوائنٹس تک پھسل گیا تھا۔ کل ڈاؤ جونز کی تاریخ کا سب سے بڑا اتار چڑھاو دیکھنے کو ملا۔ امریکی منڈیوں میں فیڈ، چین اور خام تیل کی قیمتوں کو لے کر غیر یقینی صورتحال سے ہلچل دیکھنے کو ملی۔

Loading...

Loading...