ہوم » نیوز » وطن نامہ

مارک زکر برگ کو ہٹانا چاہتے ہیں فیس بک کے شیئر ہولڈرس ، یہ ہے وجہ

اس تجویز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کچھ ہائی پروفائل اسکینڈلس پر زکر برگ نے صحیح طرح سے کام نہیں کیا۔ الینائے ، روڈ آئیلینڈ اور پینسل وینیا کے اسٹیٹ ٹریجرس اور نیو یارک سٹی کنٹرول اسکاٹ اسٹرنگر نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔

  • Share this:
مارک زکر برگ کو ہٹانا چاہتے ہیں فیس بک کے شیئر ہولڈرس ، یہ ہے وجہ
مارک زکر برگ : فائل فوٹو

فیس بک انک میں کچھ شیئر ہولڈرس نے بدھ کو اس تجویز کی حمایت کی ہے جس میں کمپنی نے چیف ایکزیکٹیو مارک زکر برگ کو ہٹانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس تجویز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کچھ ہائی پروفائل اسکینڈلس پر زکر برگ نے صحیح طرح سے کام نہیں کیا۔ الینائے ، روڈ آئیلینڈ اور پینسل وینیا کے اسٹیٹ ٹریجرس اور نیو یارک سٹی کنٹرول اسکاٹ اسٹرنگر نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔ اس تجویز پر اگلے سال سالانہ میٹنگ کے دوران مئی 2019 میں ووٹنگ ہوگی۔


سماچار ایجنسی رائٹرز کے مطابق فیس بک نے اس معاملے پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اسٹرنگر نے اس معاملے پر کہا ، " فیس بک ہمارے سماج اور اقتصادی حالات میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کی سماجی اور اقتصادی ذمہ داری ہے کہ وہ پاردرشی بنیں۔ ہم یہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ کمپنی کا بورڈ روم آزاد اور ذمہ دار ہو"۔

First published: Oct 18, 2018 01:30 PM IST