لوک سبھا الیکشن 2019: مندر میں پوجا کے دوران گرنے سے ششی تھرور زخمی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ششی تھرور تھمپنور میں گاندھاری امان كوول مندر میں پوجا کرنے کے بعد ایک ترازو پر بیٹھے

Apr 15, 2019 06:06 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 06:16 PM IST
لوک سبھا الیکشن 2019: مندر میں پوجا کے دوران گرنے سے ششی تھرور زخمی

ششی تھرور زخمی: فوٹو ٹوئٹر

 کانگریس لیڈر اور ترواننت پورم پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار ششی تھرور پیر کو ایک مندر میں پوجا کے دوران گر نے سے زخمی ہو گئے۔ تھرور کو سر میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے انہیں چھ ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق چوٹ لگنے کے بعد تھرور نے پیر کو اپنی انتخابی ریلی منسوخ کر دی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب  تھرور تھمپنور میں گاندھاری امان كوول مندر میں پوجا کرنے کے بعد ایک ترازو پر بیٹھے۔ تھرور جس ترازو پر بیٹھے تھے، وہ ٹوٹ گیا اور وہ گر پڑے۔

سابق وزیر کے سر اور پاؤں میں چوٹ آئی ہے ۔ انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں دوسرے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سر میں چھ ٹانکے لگائے گئے  ہیں۔

 تھرور ترواننت پورم سے دو بار رکن پارلیمان منتخب ہوچکے ہیں۔

Loading...

Loading...