உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ششی تھرور کیوں لڑ رہے ہیں کانگریس صدرکا الیکشن؟ کمل ناتھ نے کیا انکشاف، سونیا گاندھی کو دیا یہ بھی مشورہ

    اشوک گہلوت کی طرح کمل ناتھ بھی مدھیہ پردیش نہیں چھوڑنا چاہتے۔

    اشوک گہلوت کی طرح کمل ناتھ بھی مدھیہ پردیش نہیں چھوڑنا چاہتے۔

    Congress President Election: کانگریس صدر عہدے کے الیکشن کے لئے چل رہی رسہ کشی کے درمیان مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بھی اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑیں گے۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس صدر عہدے کے لئے سرخیوں میں آئے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ (Kamal Nath) نے اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ میں دہلی گیا تھا۔ سونیا گاندھی  (Sonia Gandhi) سے کہا تھا کہ میں مدھیہ پردیش نہیں چھوڑوں گا، وقت کم بچا ہے، مجھے دھیان نہیں بھٹکانا۔ باقی دگوجے سنگھ خواہشمند ہیں یا نہیں، یہ ان سے پوچھئے۔ اس کے ساتھ ہی کمل ناتھ نے ششی تھرور کے بھی الیکشن لڑنے کا راز کھولتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پرچہ نامزدگی کی ہے۔ ششی تھرور سے ان کی بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پرچہ نامزدگی کی ہے تاکہ ایسا نہ لگے کی الیکشن نہیں ہو رہا ہے۔

      ان تمام حادثات کے درمیان وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت آج دہلی پہنچ رہے ہیں۔ یہاں ان کا کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجستھان بحران اور کانگریس صدر عہدے کی پرچہ نامزدگی سے متعلق دونوں کے درمیان بات چیت ہونا ممکن ہے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ عہدے کی دوڑ کے سب سے مضبوط دعویدار سچن پائلٹ بھی دہلی میں ہی ڈیرا جمائے بیٹھے ہیں۔

      راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ دونوں آج سونیا گاندھی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
      راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ دونوں آج سونیا گاندھی سے ملاقات کرسکتے ہیں۔


      سونیا گاندھی سے کی گئی تھی گہلوت کی شکایت

      ذرائع کے مطابق، کانگریس صدر عہدے کے الیکشن کے درمیان راجستھان میں قیادت تبدیلی سے متعلق پیدا ہوئے بحران کے باوجود اشوک گہلوت ابھی دوڑ میں بنے ہوئے ہیں۔ راجستھان بحران کے بعد کانگریس کے کچھ لیڈران نے اشوک گہلوت کی سونیا گاندھی سے شکایت کی تھی، لیکن ذرائع نے بتایا کہ اشوک گہلوت ابھی دوڑ میں ہیں اور آخری فیصلہ سونیا گاندھی کو کرنا ہے۔

      راجستھان بحران پر کانگریس آبزروروں کی رپورٹ میں اشوک گہلوت کو اس کے لئے ذمہ دار نہیں مانا گیا ہے۔ وہیں راجستھان کے کابینی وزیر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس کا کہنا ہے کہ اشوک گہلوت ایک اچھے اور شریف انسان اور لیڈر ہیں، جو بھی فیصلہ ہونا ہے، وہ سونیا گاندھی لیں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: