ششی تھرور کا اپوزیشن اتحاد پر بڑا بیان، کہا: 'میں پارٹی قیادت میں ہوتا تو بی جے پی کو ہرانے کیلئے ...'

ششی تھرور کا اپوزیشن اتحاد پر بڑا بیان، کہا: 'میں پارٹی قیادت میں ہوتا تو بی جے پی کو ہرانے کیلئے ...' (File Photo)

ششی تھرور کا اپوزیشن اتحاد پر بڑا بیان، کہا: 'میں پارٹی قیادت میں ہوتا تو بی جے پی کو ہرانے کیلئے ...' (File Photo)

Opposition alliance against bjp: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے اپوزیشن اتحاد کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ "اپوزیشن میں اتحاد کی حالیہ لہر" کا خیرمقدم کرتے ہوئے ششی تھرور نے اتوار کو کہا کہ کانگریس دوسری پارٹیوں کیلئے "اصلی سینٹر پوائنٹ" رہے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : کانگریس لیڈر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے اپوزیشن اتحاد کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ "اپوزیشن میں اتحاد کی حالیہ لہر" کا خیرمقدم کرتے ہوئے ششی تھرور نے اتوار کو کہا کہ کانگریس دوسری پارٹیوں کیلئے "اصلی سینٹر پوائنٹ" رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ پارٹی قیادت میں ہوتے تو اس بات کو لے کر ’’ڈینگیں مارنے‘‘ کی بجائے وہ 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ کرنے کے لئے کسی چھوٹی پارٹی کو اپوزیشن اتحاد کے کنوینر کا کردار ادا نبھانے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے۔

    ششی تھرور نے 'نیوز ایجنسی' کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ 2019 میں ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد راہل گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قرار دئے جانے کے واقعے نے "اپوزیشن اتحاد کی حیران کن لہر" پیدا کر دی ہے۔ بہت سی اپوزیشن جماعتیں اس کہاوت کی اہمیت کو سمجھنے لگی ہیں کہ "اتحاد ہمیں مضبوط بناتا ہے اور پھوٹ ہمیں کمزور کرتی ہے"۔

    سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کہا کہ اگر زیادہ تر اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہونے کی ایک نئی وجہ مل گئی اور انہوں نے ایک دوسرے کے ووٹ کاٹنا بند کردیا تو 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کیلئے اکثریت حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: نوادہ میں امت شاہ نے کہا : بہار میں بی جے پی کو موقع دیجئے، دنگائیوں کو سیدھا کردیں گے


    یہ بھی پڑھئے: سائبرآباد پولیس نے بڑے پیمانے پر ڈیٹا چوری کا کیا پردہ فاش، ملزم نے 70 کروڑ کا چرایا ڈیٹا



    جب کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ کے ٹویٹ کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں انہوں نے لوک سبھا سے راہل گاندھی کی نااہلی کا "نوٹس لینے" کے لئے جرمنی کا شکریہ ادا کیا، تھرور نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے سینئر لیڈران کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: