உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس کے صدر عہدے کا الیکشن لڑیں گے ششی تھرور، سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے دی جانکاری

    سونیا گاندھی سے ششی تھرور نے ملاقات کی ہے۔

    سونیا گاندھی سے ششی تھرور نے ملاقات کی ہے۔

    کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرو نے پیر کے روز پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے ان سے صدر عہدے کا الیکشن لڑنے کی اپنی خواہش سے واقف کرایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرو نے پیر کے روز پارٹی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے ان سے صدر عہدے کا الیکشن لڑنے کی اپنی خواہش سے واقف کرایا۔ ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سونیا گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن میں کئی امیدواروں کا کھڑا ہونا پارٹی کے لئے بہتر ہے اور اس میں ان کا کردار غیر جانبدار رہے گا۔

      ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات کے دوران سونیا گاندھی نے اس خیال کو بھی خارج کیا کہ اس الیکشن میں پارٹی کی طرف سے کوئی ’باضابطہ امیدوار‘ ہوگا۔ دوسری جانب، ششی تھرور کی سونیا گاندھی سے ملاقات کے پس منظر میں کانگریس نے کہا کہ کوئی بھی الیکشن لڑنے کے لئے آزاد ہے اور یہی پارٹی قیادت کا واضح رخ رہا ہے اور الیکشن لڑنے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

       لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے سونیا گاندھی سے ملاقات ایسے وقت میں کی ہے، جب حال ہی میں انہوں نے ایسے اشارے دیئے کہ وہ صدر عہدے کا الیکشن لڑسکتے ہیں۔

      لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے سونیا گاندھی سے ملاقات ایسے وقت میں کی ہے، جب حال ہی میں انہوں نے ایسے اشارے دیئے کہ وہ صدر عہدے کا الیکشن لڑسکتے ہیں۔


      ششی تھرور نے سونیا گاندھی کو بتائی اپنی خواہش

      لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے سونیا گاندھی سے ملاقات ایسے وقت میں کی ہے، جب حال ہی میں انہوں نے ایسے اشارے دیئے کہ وہ صدر عہدے کا الیکشن لڑسکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا رکن ششی تھرور نے سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ جاکر ان سے ملے اور انہیں بتایا کہ وہ کانگریس صدر عہدے کا الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔

      ذرائع نے یہ جانکاری بھی دی کہ ششی تھرور کے ذریعہ اپنے جذبات ظاہر کئے جانے پر سونیا گاندھی نے کہا کہ کئی امیدواروں کا الیکشن لڑنا پارٹی کے لئے بہتر ہے اور ان کا کردار اس الیکشن میں غیر جانبدار رہے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد ششی تھرور جلد ہی الیکشن لڑنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرسکتے ہیں۔

      کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، ’جو بھی الیکشن لڑنا چاہتا ہے وہ اس کے لئے آزاد ہے اور اس کا خیرمقدم ہے۔ یہی کانگریس صدر اور راہل گاندھی کا واضح رخ رہا ہے۔ یہ ایک کھلی، جمہوری اور شفاف عمل ہے۔ کسی کو الیکشن لڑنے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے‘۔

      ششی تھرور نے پیر کے روز اس آن لائن عرضی کی پیروی کی، جس میں پارٹی کے نوجوان اراکین نے سدھار کا مطالبہ کیا۔
      ششی تھرور نے پیر کے روز اس آن لائن عرضی کی پیروی کی، جس میں پارٹی کے نوجوان اراکین نے سدھار کا مطالبہ کیا۔


      ششی تھرور نے شروع کی آن لائن عرضی

      دوسری جانب، ششی تھرور نے پیر کے روز اس آن لائن عرضی کی پیروی کی، جس میں پارٹی کے نوجوان اراکین نے سدھار کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ صدر عہدے کے ہر امیدوار کو یہ عزم کرنا چاہئے کہ منتخب ہونے پر وہ ’ادے پور نو سنکلپ‘ کو پوری طرح سے نافذ کریں گا۔ ششی تھرور نے ٹوئٹر پر یہ عرضی شیئر کی اور کہا کہ اب تک اس پر 650 سے زیادہ لوگوں نے دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں اس عرضی کا استقبال کرتا ہوں، جسے کانگریس کے نوجوان اراکین کا ایک گروپ شائع کر رہا ہے۔ اس میں پارٹی کے اندر تعمیری اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس پر 650 سے زیادہ لوگوں نے اب تک دستخط کئے ہیں۔ میں اس کی پیروی کرکے خوش ہوں‘۔

      واضح رہے کہ کانگریس صدر عہدے کے الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن 22 ستمبر کو جاری کی جائے گی اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 24 سے 30 ستمبر تک چلے گی۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ آٹھ اکتوبر ہے۔ ایک سے زیادہ امیدوار ہونے پر 17 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 19 اکتوبر کو اعلان کئے جائیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: