شتروگھن سنہا نے تھاما کانگریس کا دامن، پٹنہ صاحب سے مل سکتا ہے ٹکٹ

شتروگھن سنہا نے آج کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، پارٹی کے مرکزی ترجمان رنددیپ سنگھ سرجےوالا اور بہار کے پارٹی انچارج شكتی سنگھ گوہل کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی

Apr 06, 2019 01:28 PM IST | Updated on: Apr 06, 2019 01:30 PM IST
شتروگھن سنہا نے تھاما کانگریس کا دامن، پٹنہ صاحب سے مل سکتا ہے ٹکٹ

کانگریس میں شامل ہوئے شتروگھن سنہا

مشہور اداکار شتروگھن سنہا نے ہفتہ کو کانگریس کا ہاتھ تھام لیا۔ سنہا نے آج کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، پارٹی کے مرکزی ترجمان رنددیپ سنگھ سرجےوالا اور بہار کے پارٹی انچارج شكتی سنگھ گوہل کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

شترو گھن سنہا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر 2014 میں لوک سبھا پہنچے تھے اور وہ کافی عرصے سے پارٹی قیادت سے ناراض تھے۔ گزشتہ ماہ کانگریس صدر راہل گاندھی سے سنہا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور تب ہی سے ان کے کانگریس میں شامل ہونے کی امید کی جارہی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے خود طے کیا تھا کہ وہ نوراتر کے آغاز میں 6 اپریل کو کانگریس میں شامل ہوں گے۔

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد شتروگھن سنہا نے کہا کہ انہیں کئی لوگوں نے کانگریس میں آنے کے لئے ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں دھیرے دھیرے جمہوریت کو تاناشاہی میں بدلتے ہوئے دیکھا۔ میرا قصور یہی تھا کہ میں سچائی اور اصولوں پر برقرار رہا۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ کانگریس پارٹی شتروگھن سنہا کو پٹنہ صاحب سے ٹکٹ دے گی۔ شتروگھن پہلے سے ہی کہتے رہے ہیں کہ ’’ سچویشن جو بھی ہو لوکیشن وہی ہو گا‘‘۔ بی جے پی نے اس بار اس سیٹ سے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو اتارا ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...