Eid 2023: ملک بھر میں جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ سنیچر کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز
Eid 2023: ملک بھر میں جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ سنیچر کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز ۔ تصویر : اے این آئی ۔ ٹویٹر ۔
Eid 2023: ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر کی نماز کل یعنی سنیچر کو ملک بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔ چاند نظر آنے کی تصدیق لکھنو عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی سمیت کئی دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے کی ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر کی نماز سنیچر کو پورے جوش و خروش کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔ ملک بھر میں مساجد اور عید گاہوں کو سجایا گیا ہے، جہاں صبح سویرے فرزندان توحید پہنچیں گے اور دوگانہ نماز ادا کریں گے ۔ عید الفطر کی نماز ہندوستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ادا کی جائے گی ۔ قومی راجدھانی دہلی میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کا سلسلہ تقریبا صبح ساڑھے چھ بجے سے شروع ہوجائے گا اور الگ الگ عیدگاہوں اور مساجد میں الگ الگ اوقات میں نماز ادا کی جائے گی ۔
جمعہ کو چاند نظر آنے کی تصدیق لکھنو عید گاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی سمیت کئی دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے کی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق مولانا خالد رشید محلی نے کہا ہے کہ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے اور ملک میں کل یعنی سنیچر 22 اپریل کو عید الفطر کی دوگانہ نماز ادا کی جائے گی ۔
وہیں مرکزی دار القضا امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، وجھاکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کی ایک پریس ریلیز میں بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ پریس ریلیز کے مطابق مولانا مفتی انظار عالم قاسمی قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، وجھاکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان المبارک بمطابق 21 اپریل 2023 بروز جمعہ کو مرکزی دفتر امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔
پریس ریلزی کے مطابق پھلواری شریف اور ملک کے دیگر شہروں میں عام طور سے چاند دیکھا گیا ، اس لئے سبھی مسلمان 22 اپریل بروز سنیچر کو عید الفطر کی نماز کریں ۔
خیال رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارت اور قطر سمیت خلیجی ممالک میں جمعہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی گئی اور اس موقع پر لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔